سکول کے بچوں میں نشہ آور اشیا تقسیم کئے جانے کا انکشاف ۔

سکول کے بچوں میں  نشہ آور اشیا   تقسیم کئے جانے کا انکشاف ۔
February 23 03:50 2017 Print This Article

کراچی(محمد اسد سلیم ): اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی سکولوں کے بچوں میں منشیات کی  تقسیم کئے جانے کا انکشاف ۔ کراچی کے متعدد سکولوں نے والدین اور بچوں کو اس مکروہ ڈھںڈے کی آگاھی دینے کے لئے نوٹسس جاری کردیئے ہیں ۔ نوٹس کے  مطابق سکولوں میں “اسٹابری کویک” اور ” اسٹابری مِٹھ ” کے نام پر  ملنی  والی ٹافی میں نشہ آور   اشیا  کے شامل ہونے کا انشکاف کیا گیا ہے ۔   یہ نشہ آور اشیا سکول کے اردگرد دکانوں اور سکول میں موجود کنٹین میں  فروخت کی جا رہی ہے ۔ نوٹسس کے زریعے والدین  کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس کا طرح کی کوئی چیز بچوں کو خرید کر  نہ دے اور بچوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے وہ کسی  اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نا کھائیں۔

 

 

نوٹسس موصول ہونے کے بعد والدین شدید پریشان نظر آتے ہیں ۔دی ایجوکیشنسٹ سے بات کرتے ہوئے والدین کا کہنہ تھا کہ بچوں  ایسے ماحول سے   بچانے کے لئے سکول بھیجا جاتا ہے مگر اب بچے وہاں پر بھی محفوظ نہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری ان بات کا نوٹس لے اور  اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ  دنوں لاہور کت متعدد سکولوں  کی جانب سے بھی  والدین کو اسی طرج کے نوٹسس بھجوائے گئے تھے ۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: