یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نتائج کی پرواہ کئے بغیر28فروری کو احتجاجی ریلی نکالے گی

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نتائج کی پرواہ کئے بغیر28فروری کو احتجاجی ریلی نکالے گی
فروری 22 18:29 2017 Print This Article

لا ہور (مانیٹرنگ ڈیسک  ) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نتائج کی پرواہ کئے بغیر28فروری2017 ء بروز منگل کو ناصر باغ لاہور سے احتجاجی ریلی نکالے گی ۔ تعلیمی بہتری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے کنوینئیرطارق محمود، حافظ غلام محی الدین، اللہ بخش قیصر،رشید احمد بھٹی،محمد اجمل شاد،محمد اشفاق نسیم ،کاشف شہزاد چوہدری، حافظ عبدالناصر، اللہ رکھا گجراور محمد اسلم گجر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے جائز مسائل و مطالبات کے حل کے لئے بے شمار مواقع پراحتجاج ریکارڈ کروائے۔انہوں نے کہاکہ مورخہ یکم فروری 2017 ء کو سیکریٹری سکولز سے مزاکرات کے نتیجہ میں احتجاج ملتوی کیا گیا۔ مزاکرات کے منٹس بھی جاری کیے گئے۔لیکن ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیاگیا۔دریں حالات ہم احتجاج پرمجبور ہیں جو مطالبات منوانے کا ہمار ا آئینی، جمہوری طریقہ اور ہمارا حق بھی ہے۔ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب اساتذہ پنجاب کے لئے ایک امید بن چکی ہے اور ہم اس امید پر پورا اتریں گے۔ سکیل اپ گریڈ یشن کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ سیکرٹری سکولز اور ضلعی تعلیمی افسران نے معمولی نوعیت کے امور پر پیڈا ایکٹ(PEEDA)کے تحت کاروائیوں کا آغاز کرکے محکمہ میں شدیدبے چینی اور چینی اور اضطراب پیدا کررکھا ہے۔ چند مفاد پرست عناصرمزکرات کو غلط معانی دے رہے ہیں ۔ جو کہ ان کے شکست خوردہ ہونے کی نشانی ہے۔ بہر حال نوٹیفیکیشن کے اجراء تک ہم اساتذہ مطمئین نہیں ہوں گے۔ انشاء اللہ یہ ثابت کردیں گے کہ ہم اس تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ اساتذہ سرخرو ہوں گے اور اساتذہ کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

یاد رہے کہ یکم فروری ۲۰۱۷ کو   سیکرٹری سکولزکے ساتھ مذاکرات میں اپ گریڈیشن کے ٹھوس وعدہ اور دیگر مسائل ومطالبات پردنوں میں مثبت پیش رفت اورطلباء کے تعلیمی مفاد کے پیشِ نظر پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا مگر احتجاجی لائحہ عمل کے مطابق28فروری کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال لاہور میں مظاہرے  کا اعلان  بھی کیا تھا

Comments

comments

  Categories: