خواتین کی مدد کے لئے موبائل اپلیکیشن متعارف

خواتین کی مدد کے لئے موبائل اپلیکیشن متعارف
فروری 05 05:55 2017 Print This Article

لاہور(محمد اسد سلیم):پاکستان تحریک انصاف  نے مشہور آئی ٹی کمپنی میٹرکس کے اشتراک سے خواتین کی حفاظت کے لئے نئی موبائل اپلیکیشن  ” شی سیف ” (she safe)   متعارف کروادی ۔   ” شی سیف ” کے ذریعے  خواتین کو کسی بھی ہنگامی صورت میں مدد تک رسائی مل سکے گی  ۔  اس اپلیکیشن کو  خاص طور پر مظاہروں اور جلوسوں تحریک انصاف کی طرف سے منعقد میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا.

گزشتہ چند ماہ کے دوران، پی ٹی آئی کو ا خاتون کارکنوں کے لئے مناسب سیکورٹی کی کمی  کی  وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔   انتظامیہ   کی نااہلی کی وجہ    تحریک انصاف کے متعدد جلسوں اور ریلیوں میں خواتین کارکنان   کو ہراساں کئے جانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ہی اس  اپلیکیشن کو متعارف کرواگیا ہے    اپلیکیشن صرف تحریک انصاف کی خواتین کارکنان ہی نہیں بلکہ تمام خواتین استعمال کر سکی گی ۔

خصوصیات

اس اپلیکیشن کے زریعے خواتین  کسی بھی مصیبت  کی صورت میں اپنے خاندان کے افراد یا دوستوں کو صرف ایک بٹن دبا کر اپنی مصیبت اور وہ جہاں موجود ہیں اس سے آگاہ کرسی گی ۔ خواتین جلسے جلوسوں یا کسی اور ایسی جگاہ پر با آسانی اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کی لوکیشن سے بھی آگاہ رہی گی۔ خواتین  جلسہ کی سیکورٹی انچارچ کو انٹرنیٹ نہ ہونی کی صورت میں بھی اپنی مصیبت سے آگاہ کرسکی گی ۔ اپلیکیشن ایک بٹن دبانے کے ساتھ پولیس کو کال کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں.

تحریک انصاف کی  تمام خواتین کو مستقبل میں ان کے سیاسی جلوسوں میں آنے سے پہلے ان کے موبائل آلات پر اس اپلیکیشن  کو انسٹال کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے  . اس  اپلیکیشن کا استعمال وہ خواتین بھی کرسکتی ہیں جو تھانے جانے میں کسی قسم کا خطرہ محسوس کرتی ہیں ۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور میٹرکس انٹیک کی طرف سے ایک عظیم قدم ہے.

 

Comments

comments