یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب  نے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
فروری 01 19:00 2017 Print This Article

طلباء کے تعلیمی مفاد  اور سیکرٹری سکولز کے ٹھوس وعدہ کی بنیادپر امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس

احتجاجی لائحہ عمل کے مطابق28فروری کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال لاہور میں مظاہرہ کیا جائے گا۔ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل

لاہور(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری سکولزکے ساتھ مذاکرات میں اپ گریڈیشن کے ٹھوس وعدہ اور دیگر مسائل ومطالبات پردنوں میں مثبت پیش رفت اورطلباء کے تعلیمی مفاد کے پیشِ نظر پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔یہ فیصلہ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین سے مذاکرات کے بعد کیا گیا جو آج دو گھنٹے تک محکمہ سکول ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں ہوئے ۔

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے وفد کی قیادت کنوینر طارق محمودنے کی جبکہ ان کی معاونت حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر،رشید احمد بھٹی،محمد اجمل شاد،اشفا ق نسیم، اللہ رکھا گجر،محمد اختر اور دیگر اساتذہ رہنماؤں نے کی۔سیکرٹری سکولز کی معاونت ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ علی احمدکمبوہ،ایڈیشنل سیکرٹری رانا اختر علی،سید ممتازحسین شاہ ڈی پی آئی(سیکنڈری) اور ریاض حسین ڈی پی آئی(ایلیمنٹری)پنجاب نے کی۔سیکرٹری سکولز نے کہا کہ میں اساتذہ کا سب سے بڑا خیر خواہ ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ جب تک اساتذہ کی عزتِ نفس بحال نہیں ہوگی اس وقت تک کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر نہیں ہوگی۔اساتذہ نمائندوں کے مطالبہ پرسیکرٹری سکولز نے اساتذہ اورسربراہانِ ادارہ جات کے خلاف ہونے والی انکوائریوں پر کارروائی روک دی۔ پرفامینس ،ڈراپ آؤٹ اور نتائج کی بنیاد پرجو اساتذہ پیڈ کی زدمیں آئے ہیں ان کی صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لے کر پیڈا کی کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔ میونسپل اساتذہ سمیت تما م اساتذہ کے ترقی کے زیرِالتواء معاملات ایک ماہ کے اندر نپٹا دیئے جائیں گے ۔ تمام ایجوکیٹرز کو بہت جلد ریگولر کردیا جائے گا اورزیرِ التواء مسائل پروموشن/پے پیکج وغیرہ کو جلد حل کرنے کے لئے UTCنمائندوں کی مشاورت سے مؤثر لائحہ عمل دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ کے بارے میں قواعدوضوابط بنانے پر اساتذہ رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔سکولوں کی پیف اوردانش اتھارٹی کو حوالگی پر ازسرِنو غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ بعدازاںیونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی مرکزی سپریم کونسل کا اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں سیکرٹری سکولز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی بحث و تمحیص کے بعدطلباء کے تعلیمی مفاد کے پیشِ نظر اور سیکرٹری سکولز کے ٹھوس وعدوں کی بنیادپر امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیاتاہم فیصلہ کیا گیا کہ اعلان کردہ احتجاجی لائحہ عمل کے مطابق28فروری کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال لاہور میں مظاہرہ کیا جائے گا۔

Comments

comments

  Categories: