بھکر ؛میرٹ کی خلاف ورزی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ افسران کو معطل کردیا

by Asad Saleem | فروری 1, 2017 6:30 شام

وزیراعلیٰ کاایجوکیٹرکی بھرتی کیلئے تحریری امتحان میں میرٹ پر آنے کے باوجودمدثرہ پروین کاانٹرویو نہ کرنے کاسخت نوٹس …

وزیراعلیٰ کابھرتی کیلئے قائم سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار …

     سکھر ( ویب ڈیسک)  ایجوکیٹرکی بھرتی کیلئے تحریری امتحان میں میرٹ پر آنے کے باوجودمدثرہ پروین کاانٹرویو نہ ہونے کی شکایت موصول ہونے پر    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف   متاثرہ لڑکی کا مسلئہ حل کروانے   سکھر جا پہنچے ،
 وزیراعلیٰ نے    سلیکشن کمیٹی میں شامل  تمام متعلقہ افسران کو فوری طورپر معطل کرکے بھکر کے سابق ڈی سی او کو فوری طورپر او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا ۔ایجوکیٹر ز کی بھرتی کے عمل کی سکروٹنی کروانے کا حکم ۔
اس ضمن میں فوری طورپر مربوط لائحہ عمل تیار کرکے سکروٹنی کا آغاز کیا جائے … مدثرہ پروین سمیت دیگر طالبات کے ازسر نو انٹرویوکیے جائیں اورمیرٹ پر فیصلہ کیا جائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب ْبغیر انٹرویو کیے بچی مدثرہ پروین کو کم نمبر دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا.   وزیراعلیٰ پنجاب   ا زسرنوانٹرویوز کیلئے فوری طورپر نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل کا حکم بھی دے دیا
چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے اس ضمن میں کی جانیوالی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ  بھی وزیراعلیٰ کو پیش  کی۔
۔طالبہ مدثرہ پروین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ اس کے والدین وفات پاچکے ہیں،کوئی بھائی نہیں،صرف تین بہنیں ہیں۔میں اپنے چچا کے پاس رہتی ہوں۔مجھے انٹرویو کیلئے بلایاگیا لیکن بغیر انٹرویو کے واپس بھجوادیاگیا۔سابق ڈی سی او بھکر کے دفتر گئی لیکن انہوں نے بھی مجھے نہیں سنا
وزیراعلیٰ پنجاب نے  طالبہ مدثرہ پروین کو کہا کہ  آپ کے ساتھ انصاف ہوگا … جنہوں نے کوتاہی ،غفلت اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ان کیخلاف قواعدوضوابط کے مطابق کارروائی ہوگی … میں کسی کو میرٹ سے انحراف نہیں کرنے دوں گا … میرٹ کو پامال کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی .وزیراعلیٰ کا یتیم بچی مدثرہ پروین کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان …
آ
..

Comments

comments

Source URL: http://urdu.educationist.com.pk/?p=722