تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں تیار،کاروائی کرنے کا فیصلہ

تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں تیار،کاروائی کرنے کا فیصلہ
جنوری 30 15:28 2017 Print This Article

اساتذہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

اساتذہ کو ہرگز یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ اس طر ح کے بائیکاٹ یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں ۔  سی ،ای ،او ڈسٹرک ایجوکیشن اٹھارٹی

لاہور :(محمد اسد سلیم ) محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ان تمام اساتذہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ ڈسٹرک ایجوکیشن اٹھارٹی کے سی ،ای ،او( چیف ایگزیکٹو آفیسر ) طارق رفیق نے ایجوکیشنسٹ کو اپنا موئقف دیتے ہوئے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت ہرگز کوئی چھوٹی بات نہیں یہ ایک بہت بڑا جرم ہیں اور اساتذہ کو ہرگز یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ اس طر ح کے بائیکاٹ یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں ۔

احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا؛رہنما   یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کاشف شہزاد

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے رہنما کاشف شہزاد چوہدری نے ایجوکیشنسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا ۔اساتذہ نے جائز مسائل و مطالبات کے حل کے لئے بے شمار مواقع پراحتجاج ریکارڈ کروائے مگرہر دفعہ انہیں وعدوں پر ٹرخا دیا گیا۔ سیکرٹری سکولز نے وعدہ کیا تھا کہ اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کردیئے جائیں گے مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ۲ فروری سے تمام اساتذہ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے ۔
دوسری طرف محمکہ تعلیم اور اساتذہ کے درمیان جاری اس تنازع سے والدین بے حد پریشان نظر آتے ہیں ، والدین کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے ہمارے بچوں کی پڑھائی کا بہت حرج ہوگا ۔والدین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ فورا اس معاملے کا کوئی حل نکالیں ۔

Comments

comments

  Categories: