ٹرمپ امیگریشن پالیسی سےآئی۔ٹی انڈسٹری بری طرح متاثر ہونےکاخدشہ

ٹرمپ امیگریشن پالیسی سےآئی۔ٹی انڈسٹری بری طرح متاثر ہونےکاخدشہ
جنوری 29 14:44 2017 Print This Article

امریکہ غیر ملکی نژاد کی سرزمین ہے۔ بانی فیس بک

ٹرمپ کی پالیسی کی بالکل حمایت نہیں کرتے۔ ٹم کوک

لاہور، (محمد احسن شکیل ( آئی ۔ٹی سپیشلسٹ )جمعہ کی شام ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے تحت 90 دن کے لئیے ۷ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی ۔ جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس امریکی ویزہ موجود ہے ۔
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے دیگر اداروں کی طرح آئی ٹی اندسٹری کے بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ،جس کا اندازہ ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرک کے جاری کردہ پیغام سے لگایا جا سکتا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ’’امریکہ غیر ملکی نژاد کی سرزمین ہے ۔ میرے اباو اجداد بھی غیر ملکی تھے‘‘۔ مارک زکربرک نے ٹرمپ سے اپیل کی کہ امریکہ کے دروازے غیر ملکی نژاد کے لئے کھلے رکھے جائیں ۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ اگرکچھ برس قبل اس طرح کی پالیسی ہوتی تو
اُن کی بیوی پریسکیلا کا خاندان یہاں موجود نہ ہوتا۔

جو ہنر مند افراد امریکہ میں آمدو رفت کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ سی۔ای۔او گوگل

اس اعلان کے بعد گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے اس پالیسی کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پالیسی یا فیصلہ سے پریشان ہیں کیونکہ اس طرح کی پالیسی سے گوگل میں کام کرنے والے افراد ، ان کے خاندان والے اور ہنر مند افراد جو امریکہ میں آمدو رفت کرنا چاہتے ہیں، کے لئے رکاوٹیں پیدا ہوں گی ۔امریکہ میں اس وقت 187 غیر ملکی افراد گوگل کے لئے کام کر رہے ہیں جو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
دنیا کی مشہور ترین کمپنی مائکروسافٹ کے صدر برائڈ سمتھ نے ہفتہ کی شام کو اپنے تمام ملازموں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے ہمارے 76 ملازم متاثر ہوسکتے ہیں.

مشہور موبائل کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کوک بھی اس معاملے پر اپنا بیان دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔ انہوں نے کہا ہم ٹرمپ کی اس پالیسی کی بلکل حمایت نہیں کرتے.

اس کے علاوہ دیگر آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہان اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف فارمز پہ ٹرمپ امیگریشن پالیسی پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئی ٹی اندسٹری کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے کوئی متبادل پالیسی کا اعلان کریں گے یا نہیں۔

Comments

comments