بیوروکریسی کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیاں، اساتذہ کا امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

جنوری 28 13:21 2017 Print This Article

ؒ لاہور (سٹاف رپورٹر) بیوروکریسی کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں کے باعث اساتذہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔نتائج کی پرواہ کئے بغیر2فروری سے امتحانات اور تعلیمی بائیکاٹ کا آغازکریں گے ۔تعلیمی بہتری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنوینر طارق محمود، حافظ غلام محی الدین،امتیازاحمد عباسی،کاشف شہزاد چوہدری، حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر،رشید احمد بھٹی،محمد اجمل شاداورمحمد اشفاق نسیم نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے جائز مسائل و مطالبات کے حل کے لئے بے شمار مواقع پراحتجاج ریکارڈ کروائے مگرہر دفعہ انہیں وعدوں پر ٹرخا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سکولز نے وعدہ کیا تھا کہ اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کردیئے جائیں گے مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔سیکرٹری سکولز اور ضلعی تعلیمی افسران نے معمولی نوعیت کے امور پر پیڈا ایکٹ(PEEDA)کے تحت
کاروائیوں کا آغاز کرکے محکمہ میں شدیدبے چینی اور چینی اور اضطراب پیدا کررکھا ہے

Comments

comments

  Categories: