ایچ ای سی مقامی پی ایچ ڈی سکالر شپ آخری تاریخ میں توسیع

ایچ ای سی مقامی پی ایچ ڈی سکالر شپ آخری تاریخ میں توسیع
جنوری 28 09:39 2017 Print This Article

دی ایجوکیشنسٹ رپورٹ

اسلام آباد، 28 جنوری، 2017: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے مقامی پی ایچ ڈی اسکالر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ درخواست دہندگان HEC کی ویب سائٹ پر صرف آن لائن درخواست جمع کروئیں۔ ہارڈ کاپی اور دیگر دستاویزات اس مرحلے میں ضروری نہیں ہیں۔

تمام سوشل سائنسز، آرٹس، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان، مینجمنٹ سائنسز، زراعت اور ویٹرنری سائنسز، حیاتیاتی سائنس، طب اور جسمانی سائنسز کے امیدوار اہل ہیں۔

معیار اور درخواست ضابطے کے بارے میں تفصیلات www.hec.gov.pk/site/indigenous پر دستیاب ہیں۔

Comments

comments