دنیا میں روزانہ 4000 ٹریفک حادثات ہوتے ہیں: گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار

دنیا میں روزانہ 4000 ٹریفک حادثات ہوتے ہیں: گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار
جنوری 26 08:04 2017 Print This Article

   کل لاہور ( 25جنوری) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ کالج فار وومن گلبرگ میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ ایس پی سٹی آصف صدیق نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اورطالبات سے خطاب کیا۔

(دی ایجوکیشنسٹ رپورٹ)

ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار میں ایس پی سٹی آصف صدیق نے کہا کہ روزانہ دنیا بھر میں چار ہزار کے قریب ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں ان سے بچنے کیلئے بہت ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کا کردار اس معاملے میں بہت اہم ہے جیسے وہ گھروں میں ڈسپلن پیدا کرتی ہیں ویسے ہی سڑکوں پر ڈسپلن کیلئے خواتین کی خدمات بہت ضروری ہیں۔وہ اپنے پیاروں کو تلقین کریں کہ وہ ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ پہنیں ۔مزیدبراں ایس پی سٹی نے طالبات سے کہا کہ وہ سیکورٹی پروگرام میں شرکت کریں اور ٹریننگ لیں اس سے خواتین بھی خود مختار ہوں گی۔

Comments

comments