پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانات سے صرف ایک ہفتہ قبل پانچویں، آٹھویں جماعت کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کردیا

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانات سے صرف ایک ہفتہ قبل پانچویں، آٹھویں جماعت کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کردیا
جنوری 26 07:53 2017 Print This Article

  تیئس لاکھ پچانوے ہزار اُمیدوار شرکت کریں گے

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن(پیک) نے رواں سال صوبہ بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کا طریقہ کار میں ایک دفعہ پھر تبدیلی کردی۔تبدیلی امتحانات شروع ہونے سے صرف 7دن قبل کی گئی۔پیک حکام کے مطابق امتحانات 2 فروری سے شروع ہوں گے جس میں 23 لاکھ 95 ہزار اُمیدوار شرکت کریں گے۔

رواں سال پانچویں اور آٹھویں جماعت میں اسلامیات اور ناظرہ قرآن کا پیپر الگ الگ روز میں لیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کا امتحان اب پانچ روز کی بجائے چھ، چھ روز میں لیا جائے گا۔ اسلامیات کا پیپر 60 نمبر اور ناظرہ قرآن کا پیپر 40 نمبر کا ہوگا۔

پیک حکام کا کہنا ہے کہ امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی طلباء کے پرزوراصرار پر کی گئی ہے۔جبکہ طلبا اوروالدین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ پیک کے پاس ایسا کون ساطریقہ ہے جس سے انہیں طلباکی مرضی کاپتا چل سکے۔

Comments

comments

  Categories: