ایک بشر دو شجر: چھانگا مانگا جنگل میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا

by usman bekhabar | August 18, 2019 10:52 pm

اوکاڑہ یونیورسٹی،ٹیم دی ایجوکیشنسٹ، حرمین پبلک سکول بھوئے آصل  اور مقامی سکولوں کے طلباء  نے تقریبا 6000 پودے لگائے۔

1لاہور (دی ایجوکیشنسٹ 18 اگست 2019   ۔عثمان بے خبر)چھانگا مانگا جنگل میں محکمہ جنگلات قصور فارسٹ ڈویژن ، یونیورسٹی آف اوکاڑہ  اور دی ایجوکیشنسٹ  کے اشتراک سے   پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا.پودے لگانے کی مرکزی تقریب  چھانگا مانگا  بلاک نمبر1،کمپارٹمنٹ نمبر3 میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر تھے. اس موقع پر ڈی ایف او چھانگا مانگا عمران ستار، ایس ڈی او فارسٹ آغا حسین، جامعہ اوکاڑہ کے  ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ڈاکٹر فہیم ارشد، ڈاکٹر  شبیر سرور اسسٹنٹ پروفیسرمیڈیاسٹڈیزجامعہ پنجاب وایدیٹردی ایجوکیشنسٹ،ڈاکٹر  اےآرساجد جوائنٹ ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ ، وقاص احمد خان چئیرمین فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹی چھانگا مانگا ۔شرجیل خان PRO اوکاڑہ یونیورسٹی ۔چودھری محمد شریف چدھڑ سابقہ وائس چئیرمین  بھوئے آصل نےخصوصی شرکت کی۔مہمانان گرامی اور اساتذہ  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ درخت لگانا ہمارا قومی فر  یضہ ہے لیے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ۔ شرکاء نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ اداکیاکہ انہوں نے شجرکاری کو اہمیت دی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جس سے یقیناً پاکستان میں جنگلات کی کمی کودورکرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں میں مدد ملے گی۔ اس  کے علاوہ  اس تقریب میں  پنجاب گرین سیکرز کوآرڈینیٹرز، ممبران فارسٹ پروٹیکشن کمیٹی چھانگا مانگا،صحافی،وکلا، سماجی کارکنان، سکولوں کے بچوں اور عوام الناس کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

Comments

comments

Source URL: http://urdu.educationist.com.pk/?p=3054