پنجاب یونیورسٹی:بی اے،بی ایس سی نتائج کااعلان،لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

پنجاب یونیورسٹی:بی اے،بی ایس سی نتائج کااعلان،لڑکیاں پھر بازی لے گئیں
July 30 19:07 2019 Print This Article

  لاہور(دی ایجوکیشنسٹ): پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ2019ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔نتائج کے مطابق دونوں ڈگریوں کی پہلی تین پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں جبکہ پوزیشن ہولڈرطلبہ کیلئےتقریب تقسیم انعامات 31 جولائی بروز بدھ ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق بی ایس سی میں طالبہ نوشابہ ظفر رول نمبر082275 نے714 نمبر حاصل کر کے اوور آل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اقراء انمول رول نمبر059618 نے682 نمبر لے کر دوسری اور ابیحہ فاطمہ رول نمبر 074640 نے 673 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح بی اے میں طالبہ طوبیٰ افضل رول نمبر044347 نے 646 نمبر لے کر بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انیزہ احمد رول نمبر065940 نے631 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور صدف فریاد رول نمبر075658 نے 628 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق بی اے /بی ایس سی امتحانی نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کیلئے تقریب تقسیم انعامات 31 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ تقریب کا انعقاد صبح11بجے الرازی ہال میں ہوگا۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Print this entry

Comments

comments