پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی کے لئے بڑا اعزاز

پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی کے لئے بڑا اعزاز
July 22 13:06 2019 Print This Article

پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم عثمان عمر نے بھارت کو ہرا کر ساوتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ جیت لی

لاہور (22جولائی،سوموار دی ایجوکیشنسٹ عثمان بے خبر): پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور باڈی بلڈنگ کلب کے کوچ عثمان عمر نے بارہویں ساوتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ جیت لی۔ عثمان عمر نے پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کر دیا۔ کٹھمنڈو میں ہونے والے مقابلے میں عثمان عمر نے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین فزیک رکھنے والے شخص کا ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔پاکستان نے چیمپئین شپ میں روایتی حریف بھارت کو مقابلے میں شکست دی۔ساوتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ 2019 میں بھارت نے دوسری اور بھوٹان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں پاکستان کی جیت پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔ مقابلہ جیتنے پر عثمان عمر نے سجدہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔عثمان عمر نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس سائنسز میں ایم ایس سی سپورٹس سائنس 2012 سیشن میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔عثمان عمر چئیرمین شعبہ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ کے طالبعلم اور شعبہ کے وزٹنگ لیکچرار رہے۔ایڈیشنل ڈائیریکٹر سپورٹس زبیر بٹ نے آٹھ سال قبل عثمان عمر کو پنجاب یونیورسٹی باڈی بلڈنگ کلب کا کوچ منتخب کیا۔ زبیر بٹ کی کوچنگ میں عثمان عمر نے 2017 میں مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا اور2019 میں یحیحی کلاسک کاٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے عثمان عمر کی شاندار کامیابی پر انہیں اور قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عثمان عمر جیسے قوم کے سپوت دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کھیلوں کو
فروغ دینے کے لئے مکمل سرپرستی کر رہی ہے۔
 

Print this entry

Comments

comments

  Categories: