بین الصوبائی وفود کے تبادلوں سے فاصلے کم ہوتے ہیں، وائس چانسلر  جامعہ پنجاب

بین الصوبائی وفود کے تبادلوں سے فاصلے کم ہوتے ہیں، وائس چانسلر  جامعہ پنجاب
July 12 17:04 2019 Print This Article

 
لاہور (دی ایجوکیشنسٹ 12جولائی2019،جمعہ):خیبر پختونخواہ سے شعراء، اساتذہ وار ادیبوں پر مشتمل بارہ رکنی وفد نے حکومت پنجاب اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج،آرٹ اینڈ کلچر (پیلاک) کی دعوت پر صوبہ پنجاب کے کلچرل ایکسچینج پروگرام کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں جہاں سلطانہ، ناصر علی سید، روخان یوسفزئی سمیت دیگر نامور شعراء، ادیب اور اساتذہ شامل تھے جبکہ پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر،ڈائریکٹر جنرل پیلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈین آف کردار سازی اور  سوشل سائنس  ڈاکٹر عنبرین جاوید، انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم و دیگر نے شرکت کی۔پنجاب یونیورسٹی انڈر گریجوئیٹ سٹڈی میں ہونے والی ملاقات میں اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کو بھی فروغ دینے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔شرکاء نے کہا کہ وفود کے تبادلوں سے نہ صرف آپسی رنجشیں اور محرومیاں دور کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی رہتی ہے جس سے قومیت پروان چڑھتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد نے کہا کہ اس طرح کے بین الصوبائی وفود کے تبادلے کثرت سے ہونے چاہیئں تاکہ صوبوں کے درمیان فاصلے سمٹ سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح وفود کے تبادلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے ڈاکٹر صغریٰ صدف اور ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی کاوش کو سراہا۔ تقریب میں دونوں اطراف کے شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: