صوبائی وزیر تعلیم پاکستان پہنچ گئے، ڈاکٹر کنول امین کی ہوم اکنامکس نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان

صوبائی وزیر تعلیم پاکستان پہنچ گئے، ڈاکٹر کنول امین کی ہوم اکنامکس نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان
May 29 01:05 2019 Print This Article

 

لاہور (دی ایجوکیشنسٹمئی 29, 2019) صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں جرمنی کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کی آمد کے بعد پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں پیش رفت متوقع ہے جبکہ ڈاکٹر کنول امین کی بطور وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ہوم اکنامکس کالج کے سٹاف، ملازمین اور طلباء نے ان کہ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئی نئی قائم ہونے والی یونیورسٹی کو بین الاقوامی شہرت کی حامل اور یونیورسٹی کی سطح پر انتظامی امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھنے والی خاتون کی ضرورت تھی۔ اور بین الاقوامی شہرت کی حامل پروفیسر ہی نئی قائم ہونے والی یونیورسٹی کو بطور یونیورسٹی چلا کر ترقی دے سکتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کی یو نیورسٹی آف سکوبا میں بطور پروفیسر فیلوشپ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ اعلی تحقیقی تجربے کے باعث وہ دو مرتبہ فل برائٹ فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں۔ ان کو تین مرتبہ بیسٹ انٹرنیشنل بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ اور ایشین لائبریری لیڈرز کی جانب سے ایوارڈ آف پروفیشنل ایکسیلینس سے بھی نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر کنول امین کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈاور ایچ ای سی کی جانب سے بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر کنول امین ایسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امریکہ کہ ساوتھ ایشیا چیپٹر کی چئیر ہیں۔ ڈاکٹر کنول امین کے قومی و بین الاقوامی جرائد میں 100 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔ گوگل سکالر پر ان کہ 940 سائٹیشنز ہیں۔ ڈاکٹر کنول امین پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمخشن مینجمنٹ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔ اور پنجاب یونیورسٹی کی متعد اہم کمیٹیوں کی سربراہ رہ چکی ہیں جس کے باعث انہیں یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی و تحقیقی امور چلانے کا وسیع تجربہ ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر کنول امین کے مختلف تحقیقی مقالہ جات کو بین الاقوامی اور قومی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر کنول امین کی تعیناتی ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایکٹ کے مطابق کی گئی ہے۔ جس میں امیدوار کی ہوم اکنامکس کے شعبہ میں لازمی ڈگری ہونے سے متعلق کوئی شرط نہیں۔ جس کے باعث گورنر پنجاب نے انہیں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ یو نیورسٹی ایکٹ کے مطابق ہوم اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی حامل امیدوار کو 4 نمبر اضافی دئیے جائیں گے جو کہ دوسرے نمبر پر آنے والی امیدوار ڈاکٹر سمعیہ کلثوم کو دئیے گئے تاہم اس کے باوجود ڈاکٹر کنول امین اپنے اکیڈیمک پروفائل ، بین الاقوامی تجربے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر حاصل کئے گئے ایوارڈز کے باعث میرٹ پر پہلے نمبر پر آ گئیں۔ علاوہ ازیں وائس چانسلرز سرچ کمیٹی اور وزیر اعلی پنجاب نے بھی انٹرویوز میں ڈاکٹر کنول امین کو میرٹ پر پہلے نمبر پر قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن کی پاکستان آمد کے بعد آج ان کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا

Print this entry

Comments

comments

  Categories: