ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کے حکومتِ پنجاب کو ۲ نجی جامعات کے خلاف کاروائی کے احکامات

ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کے حکومتِ پنجاب کو ۲ نجی جامعات کے خلاف کاروائی کے احکامات
April 15 19:50 2019 Print This Article

دونوں جامعات کے خلاف غیر قانونی کیمپسوں کے حوالے سے اخبارات میں تشہیر بھی کی جا ئے

– لاہور (رپورٹ ۔ محمدعلی) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے دو نجی جامعات کی طرف سے غیر قانونی کیمپسوں کو چلانے ، ایچ ای سی پاکستان کے قوانین اور یونیورسٹی چارٹر زکی خلاف ورزی کرنے پر حکومت پنجاب کو ان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکا مات جاری کر دیے ہیں۔  دی ایجوکیشنسٹ کو موصول ہونے والی ایچ ای سی پاکستان کے خطوط کی کاپیوں کے مطابق احکامات میں یہ بھی لکھا گیا گیا ہے کہ دونوں جامعات کے خلاف غیر قانونی کیمپسوں کے حوالے سے اخبارات میں تشہیر بھی کی جا ئے تاکہ طلبہ اور انکے والدین کو نا قا بل تلافی نقصان سے بچایا جاسکے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ایچ ای سی پاکستان لیفٹنٹ جنرل (ر) محمد اصغر کی جانب سے 4 اپریل کو جاری کیے گئے دو الگ الگ خطوط میں کہا گیا ہے کہ دونوں نجی جامعات اپنے اپنے چارٹر اور ہا ئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر سیکرٹری محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب فوری طور پر کاروائی کر یں ۔ خط کے مطابق رفاء انٹر نیشنل یونیورسٹی کے تمام کمیونٹی کالجز صوبہ بھر میں بند کروائے جا ئیں خاص طور پر مسلم ٹاون کینال روڈ پر واقع رفاء کمیونٹی کالج کو فوری بند کروایا جا ئے۔ عوام الناس، طلبہ و طا لبات کی رہنمائی کے لیے قوم اخبارات میں الرٹ بھی شائع کیا جا ئے۔

دوسری نجی یونیورسٹی کے حوالے سے بھی 28 مارچ کو ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ایچ ای سی پاکستان لیفٹنٹ جنرل (ر) محمد اصغر کی طرف سے سیکرٹری گورنر پنجاب کو واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کو 21فروری 2018کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ آئی ۔یل۔ ایم کالجز نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی کے تحت کو ئی ڈگری پرورگرام جاری نہیں کر سکتا ہے۔ نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی کو بھی 13 نومبر 2017اور 15فروری 2018 کو دو خطوط میں کہا گیا تھا کہ آئی ۔ ایل ۔ ایم کالجز میں کو ئی بھی غیر تسلیم و غیر منظور شدہ پروگرام جاری نہیں کیا جا سکتا ہے۔ 
حالیہ جاری ہونے والے خط میں لکھا گیا ہے کہ نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی اپنے چارٹر اور ایچ ای سی پاکستان کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر تے ہو ئے یہ اقدامات کر رہی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ایچ ای سی پاکستان لیفٹنٹ جنرل (ر) محمد اصغر نے اپنے بھیجے گئے خطوط میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت پنجاب تمام غیر قانونی کیمپسوں اور کمیونٹی کالجز کو فوری طور پر بند کر نے کے لیے مناسب اقدامات کر ئے، مزید یہ بھی کہ قومی اخبارات میں عوام الناس کو مطلع کرنے کے لیے الرٹ جاری کیا جا ئے۔ 

ایچ ای سی پاکستان کے جاری کردہ دونوں خطوط کی کاپیاں صدر پاکستان کے سیکرٹری، سیکرٹری محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب ، پرسنل سٹاف آفیسر برائے وفاقی وزیر تعلیم، کمشنر لاہور اور متعلقہ یونیورسٹیوں کے اعلی حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں ۔ محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق ایچ ای سی پاکستان کے بھیجے گئے خطوط کی کاپیاں محکمہ کو موصول ہو چکی ہیں اور وہ ان پر مناسب کاروائی کریں گے۔ 

Print this entry

Comments

comments

  Categories: