پریس کلب کےزیر اہتمام تین روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب

پریس کلب کےزیر اہتمام تین روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب
April 08 07:12 2019 Print This Article

 

للاہور(7اپریل 2019۔عثمان بےخبر)لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب کلب کے کمپاﺅنڈمیں ہوئی۔ڈاکٹر کنول فیروز، ڈاکٹرشاہدہ دلاورشاہ، اور میڈم نزہت اکبرمہمانان اعزازتھیں۔ اس موقع پر لٹریری کمیٹی لاہور پریس کلب کے سربراہ سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتونے تمام شرکاءکا شکریہ اداکرتے ہوئے بک فیئرمیں حصہ لینے والے پبلشرزاخوت، مکتبہ علم ودانش، اردوسائنس بورڈ، مجلس ترقی ادب، صبح روشن، نگارشات، بک ہوم اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں تعریفی شیلڈزتقسیم کیں۔ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹرانعام الحق جاوید کی ہدایت پر لاہور این بی ایف کی سربراہ نزہت اکبر نے درجنوں کتابیں کلب لائبریری کو بطورعطیہ پیش کیں۔ ممبر گورننگ باڈی احمد رضا اور ڈاکٹرشاہدہ دلاورنے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ لٹریری کمیٹی کے سربراہ ذوالفقارعلی مہتونے کمیٹی کے سینئررکن سعید اختر کی کاوشوںکو خراج تحسین پیش کیا۔ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے علاوہ بک ہوم اور مکتبہ علم و دانش نے بھی لاہور پریس کلب کی لائبریری کے لئے کتابیں عطیہ کیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض لائف ممبر اقبال بخاری نے اداکئے۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: