گورنمنٹ حنیفاں بیگم ڈگری کالج قصور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گورنمنٹ حنیفاں بیگم ڈگری کالج قصور میں  سالانہ تقریب تقسیم انعامات
March 21 01:13 2019 Print This Article

للاہور(دی ایجوکیشنسٹ ۔ 21مارچ 2019 ، عمر نذیر خان بلوچ )گورنمنٹ حنیفاں بیگم ڈگری کالج برائے خواتین مصطفی آباد قصور میں ُپروقار سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں (کرنل ریٹائرڈ) سردار محمد ہاشم ڈوگر (وزیر بہبود آبادی) نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر آف کالجز قصور، مسز مزمل مسعود بھٹی آف(PTI)، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین قصور، گورنمنٹ سید چراغ شاہ ڈگری کالج برائے خواتین قصور، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کنگن پور قصور نے شرکت کی اور تمام اساتذہ ، طالبات اور نان ٹیچنگ سٹاف میں انعامات تقسیم کئے۔ پرنسپل مس آمنہ اقبال کی نگرانی میں کامیاب اور ُپروقار تقریب کو تمام مہمانوں نے سراہا اور خوب داد دی۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: