جامعہ پنجاب شعبہ سوشل ورک کی لیکچرر، راضیہ حسن وفات پا گئیں

by usman bekhabar | March 11, 2019 12:48 pm

لاہور(دی ایجوکیشنسٹ 11مارچ 2019 ۔عثمان بے خبر) ۔ جامعہ پنجاب کی لیکچرا ر ڈاکٹر راضیہ حسن نقوی    کچھ عرصہ  علیل  رہنے کے بعد انتقال کر گئیں ۔  ان کی وفات کی اطلاع پر  اساتذہ برادری سوگ میں ڈوب گئی ہے ،افسران منتظمین اور اساتذہ کی طرف سے انتہائی افسوس  کا اظہار کیا گیا  ہے، انکی نماز جنازہ  ۱۱ مارچ 1بجے  بمقام ۱۵۸ ایف ون، واپڈا ٹاون لاھور میں  ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر راضیہ حسن  پی ایچ ڈی سکالر تھیں انہوں نے ڈاکٹریٹ  کی ڈگری جامعہ پشاور خیبر پختونخواہ سے حاصل کی    ،ان کاشمار انتہائی شفیق،قابل  اور محنتی   اساتذہ میں ہوتا تھا۔جامعہ پنجاب کے ساتھ ان کا سفر  2008  سے شروع ہوا وہ        مختلف مضامین پڑھاتی تھیں جس میں     سوشل ایکشن ،سوشیالوجی آف  کلچر ، پبلک پالیسی ،ہسٹری اینڈ   فلاسفی  آف سوشل ورک شامل ہیں ۔انہوں نے قومی اور بین الاقوامی  اجلاسوں میں معاشرتی مسائل پر پیپرز بھی پڑھے ہیں ۔وہ محتلف  این جی اوز کے ساتھ بھی منسلک رہیں  ،خواتین   اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے بڑھ چڑھ کا حصہ لیتی رہی ہیں ۔

Comments

comments

Source URL: http://urdu.educationist.com.pk/?p=2835