سکولوں کی خطرناک  بوسیدہ عمارات کو گرانے کا فیصلہ

سکولوں کی خطرناک  بوسیدہ عمارات کو گرانے کا فیصلہ
March 10 16:49 2019 Print This Article

لاہور (دی ایجوکیشنسٹ ۔10مارچ 2019 عثمان بے خبر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلاع لاہور کو تعلیمی درجہ بندی میں بہتر مقام دلانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس سکولوں کی مخدوش عمارات کو فوری طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں ،جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر خطرناک  عمارتوں کو گرایا جائے ۔جاری کردہ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکولوں میں واش رومز کی کمی کو ایک ہفتے کے اندر پورا کیا جائے ۔جبکہ جن سکولوں میں فرنیچر کی کمی ہے ان کو بھی ہفتے میں پورا کیا جائے ۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی  لاہور کے مطابق  ہدایات پر عمل نا کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔واضع رہے کہ ایک ہفتہ بعد مانیٹرینگ  ٹیموں نے سکولوں کو وزٹ کرنا ہے ۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: