وائس چانسلربہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹرطاہرامین اپنے عہدے سے مستعفی

وائس چانسلربہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹرطاہرامین اپنے عہدے سے مستعفی
December 15 03:44 2018 Print This Article

ملتان (سٹاف رپورٹ) بہاولدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے اپنا استعفی گورنر پنجاب کو ارسال کرتے ہو ئے عہدے کا چارج چار سالہ مدت ملاز مت مکمل ہونے سے قبل چھوڑ دیا ہے۔

موصول ہونے والی استعفی کی کاپی کے مطابق سربراہ بہاولدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر ظاہر امین نے اپنے استعفی میں ذاتی خاندانی وجوہات، اور اپنی ناسازی طبع و صحت کی بنا عہدہ پر مزید کام نہ کرنے سے معذرت کر تے ہو ئے استعفی دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر امین نے اپنے استعفی میں یونیورسٹی کے لیے بطور سربراہ کام کرنے کو ایک بڑا اعزاز سمجھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یونیورسٹی کی درجہ بندی ملکی و بین الاقوامی سطح پر پہلے سے بہتر جبکہ ادارے میں تدریسی اور ریسرچ کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔

یونیورسٹی آج ماضی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں چھوڑ کر جا رہاہوں۔ ڈاکٹر طاہر امین نے عارضی بنیادوں پر وائس چا نسلر کے چارج بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے سئنیر ترین ڈین آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو سونپا دیا ہے۔

ان کے استعفیٰ کی خبریں پچھلے کچھ عرصہ سے متواترچل رہی تھیں بلکہ کچھ عرصہ پہلے ان کی خودکشی کی خبریں بھی زبان زدعام ہوئیں لیکن ان کی طرف سے ہمیشہ تردیدہوتی رہی۔اب ان کی صحت کافی حدتک گرچکی تھی جسکی وجہ سے ان کےلئے بطوروائس چانسلراپنے فرائض سرانجام دیناممکن نہیں رہا۔

Print this entry

Comments

comments