سوشل ایکٹیوسٹ رضی طاہر نے سوشل میڈیا کانفرنس 2017 کا پہلا ٹیزر جاری کردیا

 سوشل ایکٹیوسٹ رضی طاہر نے سوشل میڈیا کانفرنس 2017 کا پہلا ٹیزر جاری کردیا
جنوری 14 18:49 2017 Print This Article

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ رضی طاہر نے سال2017کے لئے اپنے سالانہ ایونٹ ’’سوشل میڈیا کانفرنس ‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا، ٹیزر سنسنی اور رضی طاہر کے تلخ جملوں سے بھرپور ہے۔ اس سے قبل وہ اپنی ٹویٹ کے ذریعے 2017کی کانفرنس میں ایوارڈز دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ سال 2016میں سوشل میڈیا کانفرنس سائرن پاکستان کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد کرائی گئی، جس میں ملک بھر سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔ تاہم رواں سال دوسرے بڑے ایونٹ کیلئے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈز کیلئے نومی نیشن کا سلسلہ جلد شروع کیا جارہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مارچ کے مہینے میں یہ بڑا ایونٹ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

Something New & Bigger is Coming Soon !!

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنانے سے کیا ٹرینڈ بدلے گا ؟

Posted by Voice of Pakistan on Saturday, 14 January 2017

Comments

comments