پنجاب ایچ ای سی اور یونیورسٹی آف گجرات کے درمیان سپلٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کے معاہدے پر دستخط۔

پنجاب ایچ ای سی اور یونیورسٹی آف گجرات کے درمیان سپلٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کے معاہدے پر دستخط۔
May 06 13:33 2018 Print This Article

لاہور (سٹاف رپورٹ) پنجاب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف گجرات کے مابین سپلٹ پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام کی یا داشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیر پرسن پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم، دین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ڈاکٹر فوزیہ مقصود سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شر کت کی۔ معاہدے کا مقصد تین سالہ پی ایچ ڈی پروگرام میں سے کورس کے دو سال طالبعلم یونیورسٹی آف گجرات میں جبکہ ایک سال تحقیق کا بیرون ملک بہترین جا معات میں مکمل کر سکے گا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے چئیر پرسن ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ کمیشن صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لیے تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں وسیع موقع پیدا کر رہا ہے۔ سپلٹ ڈگری پروگرام اساتذہ کی عملی و تدریسی صلا حیتوں کو نکھا رنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا تھا کہ پنجاب ایچ ای سی کو ششیں قا بل ستائش ہیں ۔ ایسے اقدامات سے مقامی یونیورسٹیوں میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکلٹی ممبران کو دنیا کی اعلی درجہ کی جا معات میں پڑھنے کا مو قع ملے گا۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: