پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد
April 08 22:01 2018 Print This Article

1لاہور(سٹاف رپورٹ ) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔ کانووکیشن میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر، کنٹرولرامتحانات ڈاکٹر سا جد رشید گجر، ڈائر یکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نو شینہ سلیم، سئنیر کالم نگار ڈاکٹر مجاہد منصوری، صحافت کے سئنیر استاد ڈاکٹر مہدی حسن، ایڈیٹرانچیف دی ایجوکیشنسٹ ڈاکٹر شفیق جالندھری ،سئنیر صحافی حامد میر،ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ 92 میاں حبیب اللہ، سئنیر صحافی و کالم نگار سجاد میراور ایگزیکٹو ایڈیٹر دنیا گروپ سلمان غنی سمیت دیگر سئنیر صحافیوں اور صحافت کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی بڑی تعدا دنے شر کت کی۔

ادارہ کے کانووکیشن میں پہلی بار شعبہ کے سابقہ سربراہان کی خدمات کے اعتراف میں سئنیر صحافی اور صحافت کے مایہ ناز استاد وارث میر کی خدمات کے اعتراف میں انکے صاحبزادے سئنیر صحافی حامد میر نے اعزازی شیلڈ وصول کی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے صو بائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ اساتذہ اورطلباؤ طالبات کی صلاحتیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب علامہ اقبال اور قائداعظم کی سوچ کی عکاسی کرتا ترقی یافتہ ملک ہمارے سامنے ہوگا۔ ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ میڈیا آئیکون کی گلیکسی ہیں جنہیں آج کے صحافیوں سے آگے نکلنا ہے ۔ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور نوجوان طلبہ سب کی نظروں کا مرکز ہیں جنہیں اپنی عملی زندگی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی صلاحیت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود پاکستان آج بھی اس مقام تک نہیں پہنچا جہاں اسے ہونا چاہیے تھاجس کیلئے ہم سب قصوروار ہیں ۔ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے پاکستان کو آج کے پاکستان سے بہتر بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے، معیشت کی بہتری ، غربت کے خاتمے اور تعلیم کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں میں حقیقی اسلام کی روح اور پاکستان کی اقدار کے مطابق کام کریں گے اور ملک وقوم اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا کہ دنیا میں تعلیم یافتہ ہونا حقیقی اعزاز اور فخر کا باعث ہوتا ہے اورڈگریاں اور میڈلز آپ کے علم کی غمازی کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباؤ طالبات کو نصیحت کی کہ وہ ڈگریاں لینے کے بعد پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے صحافتی ضابطہ کا خیال رکھیں۔ وائس چانسلر نے طلبہ سے عملی زندگی میں صحافتی ضابطہ کی پاسداری کرنے کا حلف بھی لیا۔انہوں نے ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلباؤ طالبات ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارک باد پیش کی ۔

تقریب میں مختلف سیشنز کے بی ایس (آنرز)، ایم ایس سی اور ایم فل کے 360طلباؤطالبات کو ڈگریوں اور 55میڈلز سے نوازا گیا۔

 

Print this entry

Comments

comments