پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کے سالانہ انتخابا ت میں کانٹےدارمقابلہ

پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کے سالانہ انتخابا ت میں کانٹےدارمقابلہ
April 03 22:47 2018 Print This Article

لاہور (سٹاف رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی اکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابا ت میں ٹیچرز فرنٹ نے اہم نشستوں پر میدان ما ر لیا۔ یونیورسٹی آسا کے انتخا با ت کا انعقاد ادارہ تعلیم و تحقیق میں کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 661 ووٹ کاسٹ کیے گئے اور 106 غیر حاضر ریکارڈ کیے گئے۔

انتخابات میں ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے سے لیکر شام چار بجے تک جا ری رہا جس میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز نے خفیہ رائے شماری کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پنجاب یونیورسٹی آسا کے انتخابات میں صدر کی نشست پر ڈاکٹر محبوب حسین نے 332 ووٹ مد مقابل ڈاکٹر عصمت اللہ نے 322 ووٹ، نا ئب صدر سائنس کی نشست پر ڈاکٹر کامران مرزا نے 361 ووٹ مدمقابل ڈاکٹر شاہد غازی نے 267 ووٹ، نا ئب آرٹس کی نشست پر ڈاکٹر محمد اسلام نے 334 ووٹ مد مقابل شبیر احمد خان نے 310ووٹ ، جا ئنٹ سیکرٹری کی نشست پر نعیم اللہ خان نے 341ووٹ مدمقابل ڈاکٹر ماجد مجید اکبر نے 301 ووٹ ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر منور اقبال نے 359 ووٹ مد مقابل ڈاکٹر مقیت جا وید 293 ووٹ جبکہ سیکرٹری کی نشست پر دوسرے فریق پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز الائنس سے ڈاکٹر سردار اصغر اقبال نے ڈاکٹر اظہر نعیم کو شکست دے کر میدان مار لیا۔

ووٹنگ کے دوران دلچسپ مناظربھی دیکھنے کوآئے۔صدراورجنرل سیکرٹری کی نشست پرگنتی کے دوران اساتذہ دو دفعہ گنتی بھول گئے۔پہلی دفعہ 150وٹوں کی گنتی پرہی فرق پڑنے پرگنتی روک دی گئی۔تیسری دفعہ میں گنتی مکمل ہوئی جس میں صدرکی نشست ڈاکٹرمحبوب حسین نے جبکہ سیکرٹری کی نشست ڈاکٹرسرداراصغراقبال نے جیت لی۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: