ایڈن لینڈز۔1 کے متاثرین کا نیب کے دفترکے سامنے مظاہرہ

ایڈن لینڈز۔1 کے متاثرین کا نیب کے دفترکے سامنے مظاہرہ
March 31 17:15 2018 Print This Article

ایڈن گروپ نے ہم سے گھر بنانے کا خواب چھینا ہے۔ متاثرین

ہم نے بچوں کاپیٹ کاٹ کرقسطیں اداکی ہیں۔یونیورسٹی استاد
ہمیں آج کے ریٹ کے مطابق پیسے واپس دلوائے جائیں:متاثرہ خاتون جویریہ شفیق

رپورٹ ۔شہریار خاں

لاہور (جمعہ،30 مارچ2018 )قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے ایڈن ڈویلپرزکے خلاف کاروائی میں مزیدتیزی اور سختی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایڈن متاثرین کے مظاہروں اور درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق ایڈن ڈویلپرز1کے صرف ایک پراجیکٹ ایڈن لینڈ گجومتہ فیروزپور روڈ کے صرف تین ہزار سے زائدمتاثرین ہیں جن میں بڑی تعدادشعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افرادکی ہے۔2008 میں شروع ہونے والے پراجیکٹ جسکاسلوگن ” جنت زمین پر ” تھا، نے لوگوں کی زندگی جہنم بنادی۔ ہزاروں متاثرین غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنھوں نے تین یا پانچ مرلے کے پلاٹ بک کروائے اور زیور بیچ کر پہلی بڑی قسط ادا کی۔ بعدمیں وہ سالوں قسطیں ادا کرتے رہے لیکن دس سال گزرنے کے باوجود ایڈن ڈویلپرز نے انہیں زمین کا قبضہ نہ دیا۔
ایک متاثرہ خاتون جویریہ شفیق نے ڈائریکٹرجنرل نیب کے نام اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ انھوں نے2008 میں پلاٹ نمبرN003-00486 بک کروایااور معاہدے کے مطابق اڑھائی سال بعدقبضہ ملنا تھالیکن ایڈن گروپ نے انھیں گزشتہ۱۰سال سے قبضہ نہیں دیا۔انھوں نے کہا کہ ایڈن گروپ نے مجموعی طور پر ہزاروں غریب لوگوں سے اُن کا گھربنانے کا خواب چھینا ہے ۔ نیب سخت کاروائی کرے اور متاثرین کو زمین کے آج کے ریٹ کے مطابق اُنکے پیسے واپس دلوائے۔
ایک یونیورسٹی استاد نے اس موقع پردی ایجوکیشنسٹ کے نمائندئے کوبتایاکہ ہم نے اپنے بچوں کاپیٹ کاٹ کرقسطیں اداکی ہیں لیکن ابھی تک ہمیں اس کے بدلے کوئی زمین نہیں دی گئی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اورچیئرمین نیب سے مطالبہ کیاکہ وہ ان کوزمین دلوائے یاان کوموجودہ ریٹ کے مطابق رقم واپس کی جائے۔
واضح رہے کہ ایڈن متاثرین نیب لاہور دفتر کے سامنے مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔کچھ متاثرین ڈی جی نیب کی کھلی کچہری میں بھی پیش ہوئے جس پرڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) شہزاد سلیم نے اُن کو انصاف فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

Print this entry

Comments

comments