ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فرانسیسی سفارت خانے کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فرانسیسی سفارت خانے کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس
February 27 11:51 2018 Print This Article

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فرانسیسی سفارت خانے کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے پیری ڈاٹ ر یسرچ گرانٹس کے لئے پروپوزلز کا جائزہ

1اسلام آباد (سٹاف رپورٹ)  ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فرانسیسی سفارت خانے کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو کمیشن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد پاک ۔فرانس پیری ڈاٹ فیز ۔ivکے تحت ریسرچ گرانٹس کے لئے موصول ہونے والے پروپوزلز کا جائزہ لینا تھا ۔
پیری ڈاٹ فرینکو ۔پاکستانی ہوبرٹ کیورین پارٹنرشپ ہے جس پر پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فرانس میں منسٹری آف یورپ اینڈ فارن افیئرز اور منسٹری آف ہائر ایجوکیشن، ریسرچ اینڈ انوویشن عملدرآمد کروارہے ہیں ۔
اس پروگرام کا مقصد پاکستان اور فرانس کے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین سائنسی اور تکنیکی شعبہ جات میں اشتراک اور محقیقین کی باآسانی آمدو رفت کو یقینی بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پانچ شعبہ جات میں ترجیحی بنیادوں پر تین سال کے لیے فنڈنگ کی جاتی ہے۔ یہ ترجیحی شعبہ جات توانائی، صحت، ہیومن اور سوشل سائنسز، موسمی تغیر، اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ہیں ۔
اجلاس کی صدارت ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر اجوکیشن کمیشن نے کی جبکہ اس موقع پر مارک بریٹے ، پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر ارشد علی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ،ڈاکٹر محمد لطیف، ایڈوائزر آر اینڈ ڈی ،ہائر ایجوکیشن کمیشن، نوشابہ اویس ، ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی ،ہائر ایجوکیشن کمیشن، آنڈرے ڈی بسی ، کونسلر برائے کلچر اور تعاون، فرانسیسی سفارت خانہ اور میتھیو گاؤلون ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے اتاشی بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں پیری ڈاٹ فیز ivمیں آئے پروپوزلز کی جانچ پڑتال کی گئی تاہم نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

Print this entry

Comments

comments