یو نیسکو، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ادارہ علوم ابلاغیات کے زیر اہتمام دو منفرد کانفرنسوں کا انعقاد

یو نیسکو، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ادارہ علوم ابلاغیات کے زیر اہتمام دو منفرد کانفرنسوں کا انعقاد
February 26 11:12 2018 Print This Article

لاہور (سٹاف رپورٹ) یو نیسکو، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ادارہ علوم ابلا غیات کے زیر اہتمام اپنی نو عیت کی دو منفرد کانفرنسوں کا انعقاد 27 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب یونیورسٹی میں کیا جا ئے گا۔

بین الاقوامی کانفرنسوں میں شمالی امریکہ، نا روے ۔ افغانستان، انڈونیشیاء، ملا ئشیاء، نیپال اور بنگلہ دیش سے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، ماہر تعلیم ، ملکی سینئر اساتذہ و صحافی حضرات کی بڑی تعداد شر کت کرئے گی۔

27 فرور ی کو ایک روزہ یونیسکو کانفرنس میں آزادی اظہار رائے کے رجحانات ، میڈیا کی آزادی، صحافیوں کی حفاظت، پیشہ ورانہ صحافت اور تدریسی ابلا غیات کے مابین پا ئے جانے والے خلاء کے مو ضوعات پر سئنیر صحافی اور صحافت کے اساتذہ اکرام مقالمہ کر یں گے۔ دوسری دو روزہ انٹرنیشنل ویمن کانفرنس کا انعقاد 28 فروری تا یکم مارچ تک کیا جا ئے گا۔

سری کانفرنس میں وائس چانسلر پنجاب یو نیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر، انچارج شعبہ ابلا غیات ڈاکٹر نو شینہ سیلم، سویڈن اور نا روے کے پاکستان میں سفراء، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ،سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین، ایگز یکٹو ایڈیٹر دنیا گروپ و سئنیر صحافی سلمان غنی، اینکر پرسن نسیم زہرہ، سینئر تجزیہ کار مظہر عباس، صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، تنویر شہزاد،ایڈیٹردی ایجوکیشنسٹ شبیرسرور اور سینئر صحافی اظہار خیال کریں گے۔

تین روز تک جاری رہنے والی دونوں کانفرنسوں میں مجموعی طور پر 18 سیشن ہوں گے جن میں ریسرچ پیپرز اور مقالہ جات پڑھیں جا ئیں گے۔

Print this entry

Comments

comments