طلبہ ڈگریاں صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ بہترین کردار اور معاشرے میں اعلی مقام کے لیے حاصل کریں ۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین

طلبہ ڈگریاں صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ بہترین کردار اور معاشرے میں اعلی مقام کے لیے حاصل کریں ۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین
February 15 16:19 2018 Print This Article

491 ڈگریاں ، 124رول آف آنرز اور23گولڈ میڈلز ۔ شعبہ ابلاغیات کے طلبہ نے 82 گولڈ میڈلز حاصل کر کے کالج میں برتری حاصل کی۔

1لاہور (سٹاف رپورٹ) گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے تیسرے سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کالج کے سبزہ زار میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین اور مشتاق احمد گرمانی سکول آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز لمز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران اسدر علی ،پر نسپل کالج ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ، سئنیر فیکلٹی ممبران طلبہ و طالبات کے والدین کی بڑی نے تعداد میں شر کت کی۔

کانووکیشن میں 2013-15 اور 2014-16 کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کو بی اے، بی ایس سی اور پوسٹ گریجوایٹ کو جموعی طور پر 491 ڈگریاں ، 124رول آف آنرز اور23گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ شعبہ ابلاغیات کے طلبہ نے مجموعی طور پر 82 گولڈ میڈلز حاصل کر کے کالج میں برتری حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد نظام الدین کا کہنا تھا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے سنہری دن ہے۔ گورئمنٹ کالج ٹاون شپ کارکر دگی اور انتظامی لحاظ سے پسندیدہ ترین کالج ہے۔ طلبہ ڈگریاں صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ بہترین کردار اور معاشرے میں اعلی مقام کے لیے بھی حاصل کریں ۔ معاشرے میں برداشت،

امن اور روادری کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نظام کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے لئے تعلیم نا گزیر ہے۔ امریکی ماڈل کی طرز پر کالج میں کمیونٹی کالج پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا جس میں اب نئے مضامین کا اضافہ کیا جائے گا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کے دورانیے کو میٹرک سے شروع کر کے 2 سے 4 سال کر دیا جائے گا۔ کسی بھی ایک کمیونٹی کالج کو ڈگری ایوارڈنگ ادارے کا درجہ بھی دیا جائے گا۔

پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے ابتدائی کلمات میں اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کالج بہترین فیکلٹی ممبران کے ساتھ تعلیمی میدان میں تر قی کر رہا ہے۔

Print this entry

Comments

comments