لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 14 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 14 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد
January 27 22:08 2018 Print This Article

1لاہور(سٹاف رپورٹ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 14 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پرو چانسلر و صوبائی وزیربرائے اعلی تعلیم سید رضا علی گیلانی ، چئیر پرسن پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وا ئس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ، رجسٹرار یونیورسٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طا ہرہ عزیز مغل سمیت سینئرفیکلٹی ممبران، سنڈیکیٹ کے ممبران، ، ملحقہ کالجوں کی پرنسپلز ،طالبات اور انکے وا لدین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

کانوو کیشن میں مجموعی طور پر 3964 طالبات کوڈگریو ں سے نوازا گیا۔ بی ایس کی 1747، بیچلر ان فائن آرٹس کی 135، ایم ایس و ایم فل کی 434، ڈی فارمیسی کی 47 طالبات، 15 پی ایچ ڈی جبکہ 8 طالبات کو خصوصی رول آف آنر سے نوازا گیا۔ کا نووکیشن سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ترقی نسواں کے لئے یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔ طالبات کو اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کو سنوارنے میں صرف کرنی چاہئیں۔

پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بہت سے عملی اقدامات کیے ہیں ۔ طالبات کو آج کے دن اپنے صحیح مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ غیر ملکی انگریزی زبان بولنے کا مطلب تعلیم یا فتہ نہیں بلکہ وہ اپنی زبان کو فروغ دے رہا ہوتا ہے۔ اردو عظیم زبان ہے ۔ انکا مزیدکہنا تھا کہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات پر عمل پیراء ہو کر حقیقی تر قی حاصل کی جاسکتی ہے۔ گریجو ایٹس اور انکے وا لدین مبارکباد کے مستحق ہیں اور وہ کسی غیر ملکی سے کم نہیں ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا پاکستانیوں کی پہچان ہے۔ حکومت نے تعلیم کے لئے مختص بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ طالبات کو نصیحت ہے کہ حکومتی وسائل آپ کی تعلیم پر خرچ ہوئے ہیں آپ پر واجب ہے کہ اس تعلیم کو ریاست کی ترقی کے لئے استعمال کریں اور ڈگریاں لے کر گھر وں نہ بیٹھ رہیں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی کا کہنا تھا کہ وژن 2020 کے تحت یونیورسٹی دنیا کی بہترین ٰیونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔ 40 شعبوں میں بی ایس آنرز، ایم فل اورپی ایچ ڈی کے پروگرام آفر کیے جارہے ہیں ۔ گذشتہ سال یونیورسٹی میں 6انٹرنیشنل کانفرنسز منعقد کرائی گئیں۔ادارے میں مارکیٹ کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر نئے ڈسپلن متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ طالبات کو جاب مل سکے۔ مستحق اور ذہین طالبات کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے۔ تقریب میں اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والی ممتاز یونیورسٹی کی سابقہ سینئر طالبا ت کو ایوارڈ دئے گئے جن میں سابق وا ئس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین،پروین سکندر گل،پروفیسر حنا طیب خلیل،شاہدہ سلطان اور ثمن رائے شامل ہیں۔

Print this entry

Comments

comments