احتجاج ۔ مال روڈ سے ملحقہ تعلیمی ادارے بدھ کوبند رکھنے کے احکامات جاری 

احتجاج ۔ مال روڈ سے ملحقہ تعلیمی ادارے بدھ کوبند رکھنے کے احکامات جاری 
January 16 20:05 2018 Print This Article

للا ہور(سٹاف رپورٹ) پنجاب میں حکمراں جماعت کے خلاف متحدہ اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے باعث پنجاب حکومت کی جا نب سے مال روڈ اور  ملحقہ علاقوں میں سرکاری و نجی سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کو بروز بدھ احتجاج کے باعث بند رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اعلی حکام کے مطابق گو رئمنٹ بوا ئز و گرلز ہا ئی سکول گورنر ہا وس، گو رئمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکول خزانہ گیٹ، گو رئمنٹ فاطمہ کرلز ہا ئی سکول فین روڈ، گورئمنت کرلز ہا ئی سکول نئیپر روڈ، گو رئمنٹ گرلز ہائی سکول شا ہراہ ایوان تجارت بند رکھنے کے حکامات جار ی کیے گئے ہیں ۔ محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق احتجاج کے پیشن نظر گورئمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، نیشنل کالج آف آرٹس بھی بند رکھا جا ئے گا۔ تمام ادارے جمعرات کے روز سے اپنی معمول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری کر سکیں گے۔ طلبہ و طالبات اور والدین نے ’’دی ایجوکیشنسٹ‘‘ سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ آئے روز مال روڈ پر احتجاج کے باعث تعلیمی اداروں میں آنے کے لیے شدید کرب سے گزرنا پڑتا ہے۔ احتجاج اور دھرنوں کے لیے حکومت کو مناسب جگہ فراہم کرنی چا ہیے۔ آل پاکستان پرا ئیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مال روڈ اور سکے ملحقہ علاقوں میں موجود سکولوں کو بند رکھا جا ئے گا۔ مزید چھٹیوں کا اعلان کل صورتحال د یکھ کر کیا جائے گا۔ صوبائی صدر چو ہدری عبدالواحد کا کہنا ہے کہ حکومت صورتحال کو کنٹرول کر ئے اور نا جائز چھٹیوں سے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا ئے۔

Print this entry

Comments

comments