34 اضلاع کے سرکاری سکول بیت الخلاء کی مناسب سہولیات سے محروم

34 اضلاع کے سرکاری سکول بیت الخلاء کی مناسب سہولیات سے محروم
January 14 04:32 2018 Print This Article

ڈویثرن کی سطح پر سا ہیوال ٹاپ پو زیشن، راولپنڈی دوسرے نمبر، لا ہور تیسرے نمبر، فیصل آباد چو تھے نمبر ، سرگودھا پا نچویں ، ملتان چھٹے نمبر ، گوجرانوالہ ساتویں ، بہا ولپور آٹھویں جبکہ ڈیرہ غاذی خان آخری نمبروں پر شمار کیا گیا۔

1لا ہور (علی ارشد ) وزیر اعلی پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ اور ڈویثرن کی سطح پر ہونے والی دوسری درجہ بندی 2017-18 کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں سے 34 اضلاع کے سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات کے لیے بیت الخلاء کی منا سب سہولیات میسر ہی نہیں ہیں ۔ سہ ماہی درجہ بندی میں سکولوں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری، تعلیمی اہلیت، انفراسٹرکچر کی موجودگی اور بنیادی مسسنگ سہولیات کی موجودگی کا اندازہ بھی لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے اکتوبر، نومبر، دسمبر کے مہینوں میں کسی بھی ڈسٹرکٹ نے بیت الخلاء کی مناسب سہولیات کے بندوبست کاانتظام نہیں کیا۔ پنجاب کے تین اضلاع بھکر، اوکاڑہ اور اٹک نے تین ما ہ کے لیے دیے گئے ٹائم فریم میں سے دو ماہ کے دوران درجہ بندی کے ٹارگٹ کو حاصل کر نے میں کامیابی حاصل کی جبکہ با قی 33 اضلاع درجہ بندی میں دیے گئے تمام ٹارگٹ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں ۔ تعلیم کی کو الٹی کے لحاظ سے گذشتہ تین ماہ کی درجہ بندی میں اوکاڑہ اور بہاولپور نے انگلش کے مضامین میں بہتر کارکردگی دیکھائی جبکہ 16 اضلاع نے دو ماہ کے دوران ٹارگٹ تک کا میابی کا حصول ممکن بنایا 12 اضلاع 80% تک بھی کامیابی کسی ماہ میں حاصل نہ کر سکے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان، راجن پور، سیالکوٹ، خوشاب، نا روال، گجرانوالہ انگلش کے مضمون میں اور مجموعی طورپر درجہ بندی کے عوامل کو پورا کرنے میں ناکا م رہے۔ اوکاڑہ، بہاولپور، بھکر، ننکانہ صاحب اور پاکپتن اردو کے مضمون میں سہ ماہ درجہ بندی کے دوران ٹاپ پر ہیں جبکہ با قی 31 اضلاع نے کو ئی کا میابی حاصل نہیں کی۔ ریاضی کے مضمون میں 14 اضلاع نے سہ ماہی رینکنگ میں دو ماہ کے دوران متعلقہ ٹارکٹ حاصل کیے جبکہ 22 اضلاع نے مجموعی طور پر تین ماہ کے عرصے میں ٹارگٹ کو حاصل کیا۔ مجموعی طور پر 36 اضلاع میں سے اوکاڑہ نے ٹاپ پوزیشن پر جبکہ بھکر، جہلم، حافظ آباد اور اٹک نے بتدریج چوتھی پو زیشن حاصل کی۔ جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان نے سہ ماہی درجہ بندی میں سب سے زیادہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ڈویثرن کی سطح پر سا ہیوال نے ٹاپ پو زیشن، راولپنڈی دوسری نمبر، لا ہور تیسرے نمبر اور فیصل آباد چو تھے نمبر ، سرگودھا پا نچویں ، ملتان چھٹے نمبر ، گجرانوالہ ساتویں ، بہا ولپور آٹھویں جبکہ ڈیرہ غاذی خان آخری نمبروں پر شمار کیا گیا۔ ڈیرہ غاذی خان اور بہا ولپور صرف نو عوامل تک کا میابی حاصل کر سکے۔

Print this entry

Comments

comments