کتاب ’ مطالعہ پاکستان‘ پر پابندی عائد

January 10 14:33 2018 Print This Article

ثمر قریشی

لاہور( منگل جنوری ۲۰۱۸): پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے  بی اے میں پڑھائی جانے والی کتاب ’ مطالعہ پاکستان ‘ پر پابندی لگا دی گئی۔کتاب میں موجود متنازعہ مواداور پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ سے بغیر اجازت اجراء پابندی کا باعث بنے ۔
تفصیلات کے مطابق الائیڈ بک سنٹر سٹریٹ نمبر ۲ اردو بازار لاہور سے شا ئع ہونے والی پروفیسر انجم ظہور کی کتاب  مطالعہ پاکستان پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ کتاب ڈگری کی سطح پر پڑھائی جا رہی تھی۔ پابندی کی وجہ کتاب میں متنازعہ مواد کی موجودگی اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی شق نمبر 10اور ایکٹ 2015کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو بذریعہ نوٹیفیکیشن اطلاع دی گئی ہے کہ اس کتاب کو نہ پڑھایا جائے۔
واضح رہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق کوئی بھی شخص بورڈ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نصاب یا درسی موادچھاپنے ، اعلان کرنے ، بیچنے یا اس کا مشورہ دینے کا مجاز نہیں۔کوئی بھی کتاب شائع ،فروخت کرنے کے لیے ایک درخواست درکار ہوگی۔بورڈ کسی بھی شحص کو درسی کتاب کا کوئی بھی حصہ ختم کرنے، تبدیل کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے۔بورڈ کسی بھی شخص یا ایجنسی کی درسی کیاب کا کوئی بھی حصہ پرنٹ ،پبلک یا فروخت کرنے پر پابندی لگا سکتا ہے۔

Back to Conversion Tool

Print this entry

Comments

comments