کرپشن

کرپشن
January 07 19:29 2018 Print This Article

عثمان   بےخبر

کرپشن جو کرےپاک وطن میں اسےبتادو.. ..
چھوڑو نا اسے نشان عبرت بنا دو ..
انسانی صحت کے جوہوں  دشمن ذلیل  ..
ان تاجروں کو سولی چڑھا دو …

قانون کرپٹ کی جو حفاظت کرے 
ایسے قانون کو سرعام جلا دو…
کرپشن ہے ناسور ملک کی ترقی میں …
ایسے ناسور کوبےنورکو جڑ سے اکھاڑو …

بچانا ہے گر ملک کوڈوبنے سے ٹوٹنے سے ..
تو بدعنوان..بدچلن..بداطوار..سے بد مٹا دو 
میرٹ ہےاہم.قوموں کی زندگی میں..
اقربا پروری سے جان چھڑا لو…

غریبوں ناداروں کو ان کا حق ملے…
ایسا قانون تم ملک میں بنا دو…
کرپشن ہے زحمت..کرپشن ہے نفرت و ملامت..
ختم ہو جس سےیہ لعنت،ایسا نظام بنا دو…

دودھ میں پاؤڈر ..مصالحوں میں کچرا..فرض سےمنافقت
   خدارا چھوڑدوسب وطن کوقائدکاپاکستان بنادو 
کرپشن جو کرےپاک وطن میں اسےبتادو
چھوڑو نا اسے نشان عبرت بنا دو….

Print this entry

Comments

comments

  Categories: