پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کاپاکستانیت پرمہلک حملہ۔پرائمری اورمڈل امتحانات سے مطالعہ پاکستان کاپیپرختم

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کاپاکستانیت پرمہلک حملہ۔پرائمری اورمڈل امتحانات سے مطالعہ پاکستان کاپیپرختم
January 06 18:13 2018 Print This Article

ایسے اقدامات سے نئی نسل کوبے سمت کیاجارہاہے ۔والدین

مطالعہ پاکستان کا پیپر نہ لینے سے لاکھوں طلباء مطالعہ پاکستان کی تعلیم سے دور ہونے لگے ہیں 

رپورٹ: اے آرساجد

لاہور(ہفتہ،6جنوری): ایگزامینیشن کمیشن حکومت پنجاب کاپاکستانیت پرمہلک حملہ۔پرائمری اورمڈل کے  سالانہ امتحانات2018میں مطالعہ پاکستان کا پیپر شامل نہیں کیا گیاہے۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن حکومت پنجاب کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ برائے سالانہ امتحانات (جس کی کاپی کمیشن کی ویب سائٹ پردستیاب ہے)کے مطابق مطالعہ پاکستان کاپیپرنہیں لیاجائے گا۔محب وطن پاکستانی طلبااوروالدین حکومت پنجاب کی اس حرکت پرانتہائی تشویش میں مبتلاہیں۔

درجنوں والدین نے دی ایجوکیشنسٹ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوغیرملکیوں کی آماجگاہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔کافروں کی سازشوں کاشکارہوکرنئی نسل کوبے سمت کیاجارہاہے تاکہ ان کے دل سے ملک کی محبت اورشناخت ختم کی جاسکے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ آرمی چیف،چیف جسٹس اوردیگرارباب اختیاراس کاسخت نوٹس لیں اورمطالعہ پاکستان کی بحالی کے ساتھ ساتھ اسے ختم کرنے والے عناصرکوقرارواقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی کوملک پاکستان کے ساتھ ایساگھناونا مذاق کرنے کی جرات نہ ہو۔ مطالعہ پاکستان نہ ہونے سے طلباوطالبات اپنے وطن سے،اس کے جغرافیہ،اس کی تاریخ،اس کے ہیروز،تحریک آزادی،قیام پاکستان اوردوقومی نظریہ سے مکمل نابلدہوجائیں گے۔

 مطالعہ پاکستان کا پیپر نہ لینے سے لاکھوں طلباء مطالعہ پاکستان کی تعلیم سے دور ہونے لگے ہیں اور طلباء سال بھر تمام تر توجہ انگلش ، ریاضی کے مضامین کی تیاری پر دے رہے ہیں اور قیام پاکستان میں قومی ہیروز کے کردرار کی مفید معلومات سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔سکول ٹیچرمحمدعرفان

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسیاں مائیکل باربر اور ریمنڈ نامی دو اشخاص مرتب کرتے ہیں جوبرطانوی شہری ہیں اورمائیکل باربرخادم اعلیٰ کے مشیرخاص ہیں۔دی ایجوکیشنسٹ میں اشتیاق احمدنےپہلے ہی اس بارے ایک کالم لکھاہے (جس کالنک نیچے دیاگیاہے)۔

پنجاب کے تعلیمی نظام پر مائیکل باربر اور ریمنڈ کا قبضہ۔۔۔یہ غداری نہیں تو اور کیا ہے؟ تحریر اشتیاق احمد

ڈیٹ شیٹ کاعکس

ڈیٹ شیٹ ڈاون لوڈکرنےکے لئے نیچے کلک کریں۔

Download (PDF, 539KB)

Download (PDF, 497KB)

Print this entry

Comments

comments