معیاری تعلیم سے ہی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ چئیر پرسن پنجاب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن 

معیاری تعلیم سے ہی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ چئیر پرسن پنجاب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن 
December 29 20:37 2017 Print This Article

معا شر ے میں امن ،رواداری اور ا خو ت کے جذبے کو پروان چڑ ھا کر نو جوان نسل کے مو ثر کردار کو یقینی بنا نا ہو گا۔ مقررین 

لاہور(سٹاف رپورٹ) پنجاب ہا ئر ایجو کیشن کمیشن اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام سا نحہ پشا ور کے معصوم شہدا کی یاد میں جاری ہفت روزہ آگا ہی مہم کی اختتا می تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں کیا گیا جس میں صدارت چیئر پرسن پنجاب ہا ئر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین، وا ئس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، یونیورسٹی آف ایجو کیشن وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹررؤ ف اعظم، وا ئس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور حسن امیر شاہ، وا ئس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد علی ، قا ئم مقام وا ئس چانسلر بہاوئالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، سینئر صحافی سلمان عابد سمیت فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد نظام الد ین کا کہنا تھا کہ اے پی ایس پشا ور کے سا نحہ میں شہید ہو نے وا لے ننھے پھو لو ں نے ہمیں دہشت گر دی کے خا تمے کے لیے بطو ر قوم متحد کیا ہے ۔ قر با نیو ں کو را ئیگا ں نہیں جا نے دیا جا ئے گا اور دہشت گر دوں کے نا پاک عزا ئم کو اس پاک سر زمین سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے اور یہی ہما را عزم ہے۔ پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن صو بہ بھر کی جا معات اور اعلی تعلیمی ادارو ں میں امن اورہم آ ہنگی کے فر وغ کے لیئے ہمہ وقت کو شا ں ہیں۔

ملک سے دہشت گر دی کے خا تمے کے لئے انفرا دی و اجتما عی طور پر کردار ادا کر نا ہو گا۔ ڈاکٹر نظام نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے تعلیمی نظام میں ڈھا نچہ جا تی تبدیلیو ں کی ضرو رت ہے۔ طلبہ سوسائیٹیز کوفعال بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ امن قوم کی خوا ہش ہی نہیں بلکہ ہماری معا شی و اقتصا دی تر قی کا زینہ ہے۔ اختتامی تقریب سے مہمان وا ئس چانسلروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور اس سوچ کو ختم کرنے کے لیے معاشرے میں غربت کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ معیاری تعلیم سے ہی ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

معا شر ے میں امن ،رواداری اور ا خو ت کے جذبے کو پروان چڑ ھا نا اور نو جوان نسل کے مو ثر کردار کو یقینی بنا نا ہو گا۔ تقریب کے دوران طلباو و طالبات نے پاک فوج اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے ملی نغمے،تقاریر اور نظمیں بھی پیش کی گئیں۔

Print this entry

Comments

comments