کا لجوں میں 75 فیصد حاضری دینے والے طلبہ امتحا نات کے لیے اہل قرار۔ سید رضاعلی گیلانی

کا لجوں میں 75 فیصد حاضری دینے والے طلبہ امتحا نات کے لیے اہل قرار۔ سید رضاعلی گیلانی
December 29 20:33 2017 Print This Article

نصاب کو بر وقت مکمل کرنے کے لیے احسن اقدام ہے اور کار کر دگی بہتر ہو گی۔ اساتذہ برادری۔ 

1لا ہور(سٹاف رپورٹ) صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم سید رضا علی گیلانی کا کا لجو ں میں تعلیمی نظام کو بہتر کر نے کے لیے اہم فیصلہ۔ 75 فیصد حاضری دینے والے طلبہ و طالبات کے دا خلے تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی امتحانات کے لیے بھجوائے جا ئیں گے۔ صوابائی وزیر کی جانب سے نئے فیصلے پر اساتذہ برادری کی طرف سے خیر مقدم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سید رضا علی گیلانی کا اہم اقدام دسمبر ٹیسٹ کے بعد بھی کا لجز میں بھی حاضری دینا ہو گی بصورت دیگر بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات کے لیے داخلے نہیں بھیجیں جا ئیں گے۔

صوبائی وزیر رضا علی گیلانی نے ہا ئر ایجوکیشن کے ماتحت سرکاری کالجز کو ہدیات جاری کرتے ہو ئے مزید کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات کے لیے صرف ان طلبہ و طا لبات کے داخلے بھجوا ئے جائیں جن کی حاضری 75 فیصد ریکارڈ کی جا ئے گی۔ نئی ہدایات کی روشنی میں فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ کالجوں میں جا کر حاضری چیک کریں اور کم ہونے کی صورت میں کا روائی کی جا ئے ۔ اسا تذہ کا کہناہے کہ صوبائی وزیر کا نیا اقدام احسن ہے طلبہ کی غیر مو جودگی میں نصا ب بھی مکمل نہیں ہو پا تا جس کی وجہ سے طلبہ کی کا رکر دگی بھی اثر انداز ہو تی ہے۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: