ادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل مشا عرہ اور عشا ئیہ کا انعقاد

ادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل مشا عرہ اور عشا ئیہ کا انعقاد
December 29 17:51 2017 Print This Article

لا ہور (سٹاف رپورٹ) ادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمامسالانہ محفل مشا عرہ او عشا ئیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں وا ئس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ محفل مشا عرہ میں ڈائر یکٹر ادارہ تعلیم وتحقیق ڈاکٹر رفاقت علی اکبر ، ڈین ڈاکٹر ممتاز اختر، چئیر مین ہا ل کونسل ڈاکٹر عابدحسین چو ہدری، فیکلٹی ممبران اور طلبہ طالبات کی برڑء تعداد نے بھی شر کت کی۔

تقریب میں پنجابی اور اردو زبان کے نامور شعراء اکرام عرفان کامریڈ، ڈاکٹر ممتاز سا لک، ڈاکٹر نبیل احمد بنیل، قا ضی جا وید، عالمی شہرت یا فتہ شا عر

صو فی تبسم کی پوتی ڈاکٹر فوزیہ تبسم، سعد اللہ اور دیگر نے سنجیدہ اور مزاح سے بھرپور نوعیت کے کلام سنا کر حاضرین کو محو رکھا۔

تقریب سے اظہار خیال کر تے ہو ئے ڈائر یکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق ڈاکٹر رفاقت علی اکبر کا کہنا تھا کہ محفل مشاعرہ کا انعقاد دیگر سر گرمیوں کے ساتھ سا تھ بہت ضروری ہے۔ طلبہ و طالبات کا بڑی تعداد میں شر کت کرنا تقریب کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر ڈاکتر ظفر معین ناصر کا کہنا تھا کہ ادارہ تعلیم وتحقیق کی جانب سے مشاعرہ کا منعقد کروانا روایت کو بر قرار رکھنے کے مترادف ہے۔ یہ لمحات میری زندگی کے یاد گار لمحات میں سے ایک ہیں۔ طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی زندگی کے ساتھ ساتھ ایسی سر گرمیو ں کا منعقد ہونا عمر بھر یاد رہتا ہے۔

Print this entry

Comments

comments