یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے نو یں سا لانہ کانووکیشن کا انعقاد

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے نو یں سا لانہ کانووکیشن کا انعقاد
December 28 10:30 2017 Print This Article

لاہور (سٹاف رپورٹ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے نو یں سا لانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرو چانسلر / وزیر برا ئے لا ئیو سٹا ک ا ینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ پنجاب آ صف سعید منیس ، چیر پر سن پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الد ین،وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور مختلف یو نیور سٹیو ں کے وائس چانسلرز، تمام کلیات جات کے ڈینز ، فیکلتی ممبران اور طلبہ و طا لبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ کا نو و کیشن میں مجمو عی طور پر 1,256گر یجو یٹ طلبہ، 252ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیس, 282بی ایس آنر ز، 83 ڈاکٹر فار میسی،50 ڈاکٹر آف نیو ٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، 40ما سٹر بز نس ایڈ منسٹر یشن، 36 بی بی اے آنرز ، 20 ما سٹر بز نس فنانس،157ایم ایس سی ،25پی ایچ ڈی اور311 ایم فل کی ڈ گر یا ں طلبہ و طالبا ت نے ڈگریاں حاصل کیں جبکہ پوزیشن حا صل کر نے وا لے 67 طلبہ کو گو لڈ، سلور میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

کانووکیشن سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے ڈگر یا ں اور میڈ لزحا صل کر نے والے طلبہ و طالبا ت کو مبا ر کبا د پیش کر تے ہو ئے کہا کہ پا س آوٹ ہو نے وا لے طلبہ و طالبات کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے علم و عمل کے ذریعے سے ملک و ملت کی تر قی میں اپنا کلید ی کردار ادا کر یں۔ معیا ر ی تعلیم و تحقیق کی تر ویج اور کمیو نٹی سرو سز کے لیئے ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے کردار کی کاو شیں قا بل ستا ئش ہیں اور یونیورسٹی اپنی اعلی کار کردگی کی بدولت
نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں میں پاکستا ن بھر کی د س بہتر ین جا معات میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر کے ایشیا کی 2.5 فیصدبہتر ین
یو نیورسٹیو ں کی فہر ست میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے اورکھیلو ں میں پاکستان بھر کی جامعات میں ساتو یں پو زیشن حا صل کر نے پر مبا رکباد کے مستحق ہیں ۔ آصف سعید کا مزید کا کہنا تھا کہ پا کستا ن میں معیار تعلیم کو بہتر بنا نااور لائیو سٹاک سیکٹر کو ایک مستحکم فعا ل سیکٹر بنا نا حکو مت پنجا ب کی او لین تر جیحا ت میں شامل ہیں۔ لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کے لیئے حکو مت پنجاب نے 2 بلین روپے کے کسا ن پیکج اور غر یب مو یشی پال عور تو ں کے در میان مفت بھیڑ بکر یو ں کی تقسیم سے متعلقہ اقدام کا آغاز کر رکھا ہے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں و ائس چا نسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کا کہنا تھا کہیونیورسٹی نے ہائر ایجو کیشن کمیشن کے سپو رٹس رینکنگ میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چو تھی جبکہ پاکستان بھر کی پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر زکی جا معات میں سا تو یں پو زیشن حاصل کی۔ ویٹر نری یو نیورسٹی پاکستان بھر کی دس بہتر ین جامعات کی فہر ست میں پہلے سے ہی شا مل ہے۔یو نیور سٹی کے اساتذہ 1,051 ملین روپے مالیت کے91 تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی حکو مت پنجاب کی مالی معاونت سے 4.5 بلین کے دس تر قیا تی پرا جیکٹس چلا رہی ہے جن میں تین پرا جیکٹس کی روا ں ما لی سال میں منظوری ہو ئی ہے۔ تر قیا تی منصو بوں میں حکومت کی منظو ری اور ترکی کی دو یونیورسٹیو ں سیلکو ک یونیورسٹی اور انقرہ یونیورسٹی کے تعا ون سے بہا ولپورمیں چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز بھی قائم کی جا رہی ہیں ۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے نو ویں سا لانہ کانووکیشن کی کا روائی کا دورانیہ تمام جا معات کے جلسہ عطا ئے اسناد سے مختصر ترین کر کے ریکارڈ قا ئم کر دیا۔ تقریب کا انعقاد یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پنڈال سجا کر کیا گیا جس کا مجمو عی دورانیہ تقریبا ایک گھنٹہ پر محیط تھا۔ وا ئس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کی جانب سے کا نووکیشن میں چئیر پرسن پنجاب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین کو مدعو کر کے پا س آوٹ ہو نے والے طلبہ سے خطاب ، ڈگریوں اور میڈلز کی تقسیم سے بے اعتنا عی کا مظا ہرہ کیا گیا۔ تقریب میں دلچسب اور داد سے بھر پور ما حول ڈاکٹریٹ کی ڈگری حا صل کرنے والے سکھ طا لبعلم ڈاکٹر گر دیپ سنگھ کو ڈگری دیتے وقت دیکھنے میں آیا۔ گردیپ سنگھ نے انسانوں میں وبائی امراض کے پھیلا ؤ کی روک تھام کے موضو ع پر تعلیم مکمل کی۔ انکا کہنا تھا کہ پا کستان ایک پر امن اور محبت سے بھر پور افراد کا ملک ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرکے ڈگری حاصل کرنا زندگی کا یادگار ترین دن ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور وا لدین نے تعلیم مکمل کر نے میں ہہ وقت ساتھ دیا۔

Print this entry

Comments

comments