گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے مابین معاہدہ

گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے مابین معاہدہ
December 28 10:15 2017 Print This Article

لا ہور (سٹاف رپورٹ) زراعت کے شعبے میں تحقیق کے فروغ کے لیئے گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے مابین 17نکاتی معاہدہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جی سی یو وائس چانسلرپروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شا ہ اور ریسرچ بورڈ کے چیف ایگریکٹو آفیسر ڈاکٹر نورالسلام خان اور دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران نے بھی شر کت کی۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر نورالسلام کا کہنا تھا کہ ہمارے محققین اپلائیڈ ریسرچ پر توجہ دیں ،جو کہ ملک کی ترقی میں براہ راست کردار اد اکرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی تحقیق کے فروغ کے لیئے فنڈنگ میں 500 ملین روپے کا اضافہ کیا ہے،تاکہ تحقیق کے ذریعے ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب لایا جا سکے۔ ملک میں زعفران سمیت دیگر قیمتی اجناس کی کاشتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈکی جانب سے جی سی یو شعبہ اینوئیرمینٹل سائنسز کو21ملین روپے کے ریسرچ پراجیکٹ گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ جی سی یو ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں اورتحقیقی اداروں سے اپنے تدریسی و تحقیقی روابط کو مستحکم کر رہا ہے۔

Print this entry

Comments

comments

  Article "tagged" as:
  Categories: