آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسٹمز اور ٹیکنالوجیزکاانعقاد

آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسٹمز اور ٹیکنالوجیزکاانعقاد
December 21 07:52 2017 Print This Article

لاہور(سٹاف رپورٹ) الخوارزمی انسٹیٹو ٹ آف کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اانتظام گیارہویں سالانہ آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسمٹز اور ٹیکنالوجیز کی اختتامی تقریب کا انعقاد مر کزی آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حثیت سے سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کت ساتھ وا ئس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود اوسمیت دیگر ملکی و غیرملکی مہمانوں نے بھی شر کت کی۔

تقریب سے خطاب میں رانا محمد اقبال خان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبے کے تمام شہروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے بھر پور کوشاں ہے اور اس سلسلے میں مختلف پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جامعات میں بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ نیٹ ورکس سیکیورٹی اور ڈیٹا کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے تو جہ دی جائے ۔ معیاری تحقیقی کا م جامعات کی قدر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے اور بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں مقام دلاتا ہے جس پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نصاب سمیت تمام عملی امور کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہم آہنگ ہونا چاہیئے اور اسکی بدولت تدریسی اورصنعتی اداروں میں مضبوط تعلق قائم ہو سکے گا۔ شر کا ء سے اپنے خطاب میں
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کا کہنا تھا کہ جامعات اور دیگر اداروں کی آپس میں باہم مشاورت سے معاشرے کی فلاح و بہبود کی خاطر قابل عمل راہ نکالی جا سکتی ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی اور انجنیئرنگ کی بنیاد پر اپنائی گئی سوچ سے مختلف مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ اوپن سورس ٹیکنالوجی کے ذریعے شہروں کو سمارٹ سیٹیز میں بدلا جا رہا ہے جوکہ دنیا کے ساتھ مختلف معاملات میں جوڑنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

Print this entry

Comments

comments