پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے قومی مقابلے جاری

پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے قومی مقابلے جاری
December 14 02:39 2017 Print This Article

تیسرے روزرسہ کشی، سکوائش اور والی بال کے مقابلے ہوئے
سکوائش فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے جی سی یونیورسٹی کو شکست دی
رسہ کشی اور والی بال میں بھی پنجاب یونیورسٹی فاتح

۱لاہور ( ۱۳ دسمبر ۲۰۱۷) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، پنجاب یونیورسٹی اور دی ایجوکیشنسٹ کے تعاون سے جاری کھیلوں کے قومی مقابلوں 2017 کے تیسرے روز رسہ کشی، سکوائش اور والی بال مقابلے ہوئے ۔ رسہ کشی میں پنجاب یونیورسٹی نے یو ایم ٹی کو شکست دی، گورنمنٹ ڈگری کالج سرائے عالمگیر نے اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کو شکست دی۔پنجاب یونیورسٹی پہلے،یو ایم ٹی دوسرے اور ڈگری کالج سرائے عالمگیر تیسرے نمبر پر رہے ۔ رسہ کشی سکولوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ پبلک ہای سکول نمبر 2گجرات کی فتح ہوئی جبکہ واپڈا ہائی سکول شالامار دوسرے نمبر پر رہا۔ 
سکوائش کے مقابلے انتہائی سنسنی خیز رہے ۔ سکوائش فاینل میں پنجاب یونیورسٹی نے جی سی یونیورسٹی کو شکست دی جبکہ یو ایم ٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ 
والی بال مقابلے سپورٹ جیمنیزیم میں ہوئے جن میں پنجاب یونیورسٹی نے یو ایم ٹی کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے اخوان سائنس کالج برکی نے بیکن ہاوس نیشل یونیورسٹی کو شکست دی ۔
کل بروز جمعرات کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی، کشتی رانی، کبڈی (یونیورسٹی کیٹیگری)، تیراکی، اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ کشتی رانی کے مقابلے لاہور کینال بوٹ کلب کے تعاون سے مشینوں کی بجائے نہر میں ہوں گے جن میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف لاہور، جی سی یونیورسٹی، لاہور گیریژن یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور یو ایم ٹی مدِمقابل ہیں۔ مقابلے کیمپس پل کے مقام پر نہر سے سہ پہر ۳ بجے شروع ہوں گے ۔ تیراکی کے مقابلے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلکس جوہر ٹاون میں دوپہر۰۰:۱ بجے ہوں گے۔

Print this entry

Comments

comments