مارچ2018 سےپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسزباقاعدہ کا آغاز

مارچ2018 سےپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسزباقاعدہ کا آغاز
November 10 15:09 2017 Print This Article

لاہور(سٹاف رپورٹ) پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسز کا آغاز مارچ2018 میں ابتدا ئی طور پر ٹاؤن شپ میں قائم 37 کنال پر محیط ٹیکنیکل اینڈ ایمر جنگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کیا جا ئے گا جس کے بعد رائیونڈ میں 157کینال پر مشتمل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پر بہت جلد سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔ ٹیکنکل یونیورسٹی کی بدولت نوجوان عالمی سطح پر استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے، چئیر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ، صوبائی وزیر صنعت شیخ علا والدین کے ہمراہ ٹیوٹا سیکرٹیریٹ میں یونیورسٹی کے قیام کے حوا لے سے میڈیا بریفنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے لیے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن، تیانجن چین جن یونیورسٹی اور تیانجن پولی ٹیکنیک یونیورسٹی سے معا ہدہ طے پا گیا ہے اورتین ڈینز،8 ہیڈ زآف ڈیپارٹمنٹ چین سے فروری میں آ جا ئیں گے۔ 13 ارب کے پرا جیکٹ میں الیکٹریکل، مکینیکل،آٹوموبائل، سول، آرکیٹیکچر، ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائننگ پروگرامز سمیت چائنیز اور انگلش لینگویج کے کورسز کروائے جائیں گے۔

یونیورسٹی میں کر وائی جا نے وا لی ڈگری دو طرفہ بین الاقوامی حیثیت رکھے گی جس میں طا لبعلم دو سال پا کستان میں تعلیم حاصل کر نے کے بعد با قی دو سال چا ئنہ میں مکمل کر سکے گا۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز علاؤالدین شیخ نے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن مہذب معاشروں کا اہم جزو ہوتا ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے ہمارے ہنر مند افراد کو باعزت روزگار ملے گا ۔

Print this entry

Comments

comments