ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اورچینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) میں مشترکہ ریسرچ سینٹر قائم کرنے پراتفاق

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اورچینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) میں مشترکہ ریسرچ سینٹر قائم کرنے پراتفاق
October 30 16:49 2017 Print This Article

۱اسلام آباد … ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایک پاکستانی یونیورسٹی میں چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تعاون سے زمین سے متعلقہ سائنس بارےایک  مشترکہ ریسرچ سینٹر قائم کرنے بارے میں تبادلہ خیال کیاہے۔

اجلاس کی صدارت  ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کی جس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی ،قائداعظم یونیورسٹی،پشاوریونیورسٹی اوردیگریونیورسٹیوں کےاعلیٰ عہدیداران اورچینی سائنس اورٹیکنالوجی ڈویژن کے وائس ڈائریکٹر یونگونگ جی ای،سی اے ایس ڈیپارٹمنٹ سے پروفیسرسوییجون اوردوسرے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد نے  سی اے ایس چائینہ کے وفدکو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ِپاکستان اور ایچ ای سی  اپنے چینی دوستوں کومرکز قائم کرنے مکمل تعاون فراہم کریگا. انہوں نےکہاکہ باہمی تعاون کومزیدفروغ دیاجائے گا تاکہ ایسے مراکز کی تشکیل کو حتمی شکل دی جاسکے۔.

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان میں بہتری کے مرکز بھی اس کوشش کا حصہ بنائے جائیں گے. انہوں نے شرکاء کو بتایاکہ مجوزہ مرکزایک  خودمختار ادارہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ دونوںممالک مختلف طریقوں پر کام کرتے ہوئے عملی تدابیر کے لئے رسمی دستاویزات کا اشتراک کریں گے۔.

ایچ ای سی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ میں تحقیقی مرکز وفاقی دارالحکومت میں قائم کیاجائے گا جس سے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں، اداروں، یونیورسٹیوں اور تنظیموں کو فائدہ ملے گا۔

Print this entry

Comments

comments