تعلیم و صنعت کے باہمی روابط سے پاکستان کی ا قتصادی قوت میں اضافہ ہوگا۔ و فا قی وزیر داخلہ احسن اقبال

تعلیم و صنعت کے باہمی روابط سے پاکستان کی ا قتصادی قوت میں اضافہ ہوگا۔ و فا قی وزیر داخلہ احسن اقبال
October 29 12:11 2017 Print This Article

1پر امن پا کستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا آنا خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد

لاہور (سٹاف رپورٹ ) دنیا بھر میں معاشی عدم استحکام کے باوجود پاکستان میں غیر ملکی افراد اپنا سرمایہ لارہے ہیں ۔ پاکستان میں براہ راست سولہ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا آنا ملک کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفا قی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تعلیم وصنعت کے باہمی روابط کو مضبوط ہونا چا ہیے جس سے ملک کی اقتصادی قوت میں اضافہ ہوگا ۔ یو ایم ٹی حکومت کے معاشی وژن کو سپورٹ کرتے ہوئے افرادی قوت تیارکررہی ہے اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے ریسرچ سنٹر کے قیام سے چائنیز زباں کی تدریس کر کے اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ حکومت آئی بی سی ای کی توثیق کرتے ہو ئے ان میں شامل تمام تمام اداروں اور نمائش کندگان کو ملکی ترقی ، معاشی استحکام اور علاقائی سا لمیت واستحکام کے لیے شراکت داری ؂تصور کرتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ترک صدر رجب طیب ارگان کے مشیر اعلیٰ احسان سینر کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کو اس کانفرنس ونمائش میں شریک دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔ یوایم ٹی کا تزکرہ انہوں نے ترکی میں بھی سنا ۔ پا کستان اور اس یونیورسٹی کو دیکھنے وہ تشریف لا ئے ہیں ۔ چیئرمین یوایم ٹی گرو پ ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے کانفرنس میں شریک تمام افراد او ر سر مایہ کار کمپنیز کو خوش آمدید کہتے ہو ئے بتایا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنا ہے تاکہ وہ یہاںآئیں اور بدلتے ہوئے پاکستان کو دیکھیں کر سرمایہ کاری کریں ۔ ؂ یوایم ٹی ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کانفرنس و صنعتی نمائش آئندہ سال بھی منعقد کی جائے گی۔ تین روزہ بین الاقوامی کا نفرنس میں پندرہ ممالک سے 150سے زائد گروپ آف کمپنیز ، کاروباری ادارے، 300 سے زائد نمائشوں کا اہتمام کرنے والے گروپس، ترکی، کموڈیا اور نائجیریاکے چار نمایاں سفارتکار اور 70 سے زائد ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے آویزاں کیے گئے ہیں ۔ نما ئشی سٹالز میں ایم آئی اے گروپ، حبیب بینک،ہائر، البیراک، تھرموسول ٹیکسٹائل، چین ون، ماڈل سٹیل، انفنٹی انجنیرئنگ، بیس سکس، نپون پینٹس و دیگر شامل ہیں جبکہ کانفرنس ونمائش کوبورڈ آف انویسٹمینٹ ،آٹوموبائل پارٹس مینیوفیکچرنگ ایسو سی ایشن پاکستان، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و دیگر سرمایہ کاری کے اداروں کی معا ونت حآصل ہے۔ افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان، مختلف بنکوں کے نما ئندوں سمیت میڈیا کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

Print this entry

Comments

comments