یونیورسٹی آف لاہورمیں انٹرنیشنل بزنس اینڈ مینجمنٹ کانفرنس کا انعقاد،ملکی و غیر ملکی یو نیورسٹیز کے ماہرین کی شرکت

یونیورسٹی آف لاہورمیں انٹرنیشنل بزنس اینڈ مینجمنٹ کانفرنس کا انعقاد،ملکی و غیر ملکی یو نیورسٹیز کے ماہرین کی شرکت
October 20 15:42 2017 Print This Article

1لاہور(سٹاف رپورٹر): یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل برنس اینڈ مینجمنٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد،ملکی و غیر ملکی یو نیورسٹیز کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

بین الاقوامی کانفر نس میں چیئر پرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین مہمان خصوصی تھے جبکہ یونیورسٹی آف لاہور کی پروریکٹر (سوشل سائنسز )مس وجیہہ رؤف نے صد ارت کی ۔

یونیورسٹی آف لاہور کے چیئر مین اویس رؤف اور ریکٹر ڈاکٹر مجاہد کامران بھی تقریب میں شریک تھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین یونیور سٹی آف لاہور اویس رؤف کاکہناتھا کہ برنس سکول و مینجمنٹ کی طرف سے کانفر نس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ خدا کی مہر بانی سے دوسری مرتبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے برنس اینڈ مینجمنٹ کے تجربہ کو ایک دوسرے تک پہنچانے کے لئے بہترین اور ساز گارماحول فراہم ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملکی وغیر ملکی یونیورسٹیرز کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں اور ہمارے لئے مسرت کا موقع ہے کہ غیر ملکیوں نے یہاں کادورہ کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کو یہاں کا کلچر بہت پسند آیا ہو گا۔برنس سکول کی فیکلٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام فیکلٹی اور سٹاف نے بے حد محنت کی ہے اور تقریب کو پر وقار بنایا جس پر انہیں خر اج تحسین پیش کرتا ہو ں۔ چیئر پرسن ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظا م الدین کا بھی شکر گزار ہو ں کہ انھوں نے کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنایا ۔
دوسری طرف تقریب کے مہمانِ خصوصی ،چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر پروفیسر محمد نظام الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں یونیورسٹی آف لاہور جیسی یونیورسٹی کوئی نہیں ہے کیونکہ سب سے زیادہ ڈگری پروگرامز کرانے پر وہ حیر ان ہیں۔ 2500سے زائد فیکلٹیز ممبرز اور 35ہزار سے زائد طالبعلموں پر مشتمل یونیورسٹیز کی تعلیم کے میدان میں خد مات ناقابل فر اموش ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے یو نیورسٹی آف لاہو ر کے بارے میں بے حد سنا تھا مگر اسکا قریب سے جائزہ لینا چا ہتا تھا جس کے بعد میں نے یہاں کی شاندار اور محنتی فیکلٹیز اور ذہین طالبعلموں کی فوج کو دیکھا جو کہ دور جدید کی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں اور تعلیم کے میدان میں اپنے جوہر دکھا رہی ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ کانفر نس کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے اور برنس کانفرنس کے انعقاد سے برنس کے تجربوں کی منتقلی کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی صلاحتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم ہو ں گے ۔معیشت میں بہتر درجہ بندی کے ساتھ ایشیاء کے ٹائیگر بننے والے ممالک نے اپنی معیشت کو سہار ا دینے اور انھیں بلندیوں تک پہنچانے میں انتھک محنت کی ہے ۔آئی ٹی کے فروغ کے لئے عملی اقد امات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ ماہ سب سے بڑی آئی ٹی کانفر نس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اکنامک کے حوالے سے ہمیں بے حد مسائل ہیں ایشیاء کے بیشتر ممالک ان مسائل میں گھرے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سوشل مسائل پر توجہ نہ دینا ہے ہم آئی ٹی اور برنس کے فروغ سے معاشرے کو بہتر نہیں بنا سکتے اس لئے ہمیں پہلے معاشرے کے مسائل پر توجہ دینا ہو گی اور ان کے خاتمہ کے لئے کوششیں کرنا ہونگی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اورصحت پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔طالبعلموں کودور جدید کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ کی تربیت بھی وقت کی اہم ضرور ت ہے جس کے لئے اساتذہ کی اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔لاہور یونیورسٹی کی جانب سے دوسر ے برنس کانفر نس کے انعقاد پر بے حد مشکور ہو ں ایسی کانفر نسس کے انعقاد سے برنس ایشوز کے حل میں مد دملنے کے ساتھ ساتھ رہنمائی میں بھی مد د مل سکے گی۔ چیئر مین یونیورسٹی اویس رؤف ایک بہترین ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں جن کی وجہ سے انھوں نے بہت کم عرصے میں بے حد کامیابیاں سمیٹیں ہیں جبکہ نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہیں جو کہ ملک کو در پیش مسائل سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔
تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر مجاہد کامران کا کہنا تھا کہ 100ملین روپے ریسرچ پر خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ اس کے لئے مزید فنڈ ز بڑھائیں جائیں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی سب سے بڑ ی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز رکھنے والی یو نیورسٹی کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر تے ہیں،اویس رؤف کو خر اج تحسین پیش کر تا ہے کہ وہ دور جدید کی تعلیم کوبڑھانے کا وژن رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور بہترین کا رکردگی اور صلاحیتوں کی وجہ سے میدان میں آگے بڑ ھ رہی ہے 9سال پنجاب یو نیورسٹی کا وائس چانسلررہا ہوں اور اس وسیع تجربہ کو یونیورسٹی آف لاہور کے ساتھ بھی شیئر کرنا چا ہتا ہوں۔ یہاں پر سب کوآزادنہ کام کرنے کا اختیارحاصل ہے تعلیم ، معیاراور کردار کے بغیر ہم اپنا مقام نہیں بنا سکتے ۔برنس کا نفرنس کا انعقاد خوش آئند اور فیکلٹیز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔
خطابات کے اختتا م پر چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے چیئر پرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین اور دیگر شرکاء کو اعزازی شیلڈ پیش کیں ۔ خطابات کے بعد حاضرین کے لئے فوک میوزیکل شو کا اہتما م کیا گیا ۔ جبکہ تقریب کے اختتام پرمہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتما م بھی کیا گیا تھا۔

Print this entry

Comments

comments

  Article "tagged" as:
  Categories: