علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابلوچستان اورفاٹاکےطلبا کومفت تعلیم فراہم کرنےکا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابلوچستان اورفاٹاکےطلبا کومفت تعلیم فراہم کرنےکا اعلان
October 18 06:11 2017 Print This Article

اسلام آباد (اےآرساجد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا صوبہ بلوچستان اورفاٹا کے طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کااعلان۔

1اس اقدام سے علاقے کے لوگوں کوبھر پور فائدہ ہوگا۔

اس سے پہلے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خواجہ سراوں کوبھی مفت تعلیم دینے کااعلان کیاتھا۔

اس بات کااعلان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے مین کیمپس میں دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اپنی تاریخ میں اس سے قبل کبھی کسی پورے علاقے کے رہنے والوں کے لیے مفت تعلیمی پالیسی متعارف نہیں کی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی اس پالیسی سے یقیناًً بلوچستان اورفاٹاکے طلبا کو بھرپور فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 13 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات کو تعلیم وترتبیت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹرشاہد صدیقی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگریزی زبان کو آسان اور فہم بنانے کے لیے زبان کے موضوعات کےحدود کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے ریسرچ جرنل کی اشاعت اور کانفرسز کے انعقاد کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ محققین کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی اگلے سال انگریزی زبان کا خصوصی ریسرچ جرنل بھی شائع کرے گی۔

ریسرچ کے نتائج پالیسی میکرز اور سٹیک ہولڈرز تک پہنچانے کے لئے یونیورسٹی نے تین سال کے قلیل عرصے میں 14ریسرچ جرنل شائع کئے جبکہ اس سال کے آخر تک یہ تعداد 17ہوجائے گی۔اسی طرح اوپن یونیورسٹی کی جانب سے 24قومی و عالمی کانفرنسسز بھی منعقد کی جاچکی ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی خواجہ سراوں کے لیے بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

Print this entry

Comments

comments