یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرڈاکٹرجنیدسرفرازکوعہدے سےہٹادیاگیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرڈاکٹرجنیدسرفرازکوعہدے سےہٹادیاگیا
اکتوبر 05 20:39 2017 Print This Article

۱اے آرساجدسے

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرڈاکٹرجنیدسرفرازکوعہدے سے ہٹادیاگیا۔

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلرڈاکٹرفیصل مسعودکونیاوائس چانسلرتعنیات کردیاگیاہے۔

سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے اس سلسے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ آج صوبائی وزیرنے انٹری ٹیسٹ کے دوبارہ انعقادکابھی اعلان کیاہے۔اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی نے انٹری ٹیسٹ کے پیپرلیک ہونے کی تحقیقات کی ہیں اورپیپرلیک ہونے کے شواہدملنے پراس کے دوبارہ انعقادکااعلان کیاہے۔لاہورہائی کورٹ نے بھی انٹری ٹیسٹ کوکینسل کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔

Comments

comments