چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری نوکریوں کے لئے ٹیسٹ فیس نصف کم کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری نوکریوں کے لئے ٹیسٹ فیس نصف کم کرنے کا حکم دے دیا
اکتوبر 01 21:33 2017 Print This Article

۱چیف جسٹس نے سرکاری نوکریوں کے لئے ٹیسٹ فیس نصف کم کرنے کا حکم دے دیا، تمام وفاقی اورصوبائی محکموں سے عدالتی احکامات پر 6 ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری نوکریوں پر امیدواروں کی ٹیسٹ فیس میں کمی کے احکامات یونیوسٹی طالب علم کی درخواست پر جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق طالب علم کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹیسٹ فیس طلباء اور بیروزگاروں کیلئے معاشی بوجھ ہے، بوجھ کی وجہ سے بہت سے امیدوار نوکری کیلئے درخواست بھی نہیں دے سکتے۔ چیفجسٹس ثاقب نثار نے درخواست پر نوٹس لیکر امیداروں کی ٹیسٹ فیس میں 50 فیصد کمی کے احکامات جاری کر دیئے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کی نصف فیس حکومت ادا کرے، باقی امیدوار سے لئے جائیں۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کرتے ہوئے پیپرا رولز کی سختی سے پابندی کی جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امیدوار کے ٹیسٹ کی فیس کم سے کم متعین ہو، چیف جسٹس نے عدالتی احکامات پرسیکرٹری سٹیبلشمنٹ، وفاقی اور صوبائی اداروں سے 6 ہفتوں میں عملدر آمد رپورٹس طلب کر لی۔

طلبا کی ایک بڑی تعداد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ہے۔دی ایجوکیشنسٹ سے بات کرتے ہوئے طلبا کی ایک بڑی تعداد نے کہا کہ باقی ماندہ فیس بھی کم ہونی چاہیے اور ساری ادائیگی متعلقہ محکموں کو ہی کرنی چاہیے۔

Comments

comments